پسے ہوئے سونٹھ کو شہد کے ساتھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ سونٹھ کے زبردست فائدے

سونٹھ ادرک کو سکھا کر بنائی جاتی ہے اور اس کی خوشبو بے مثال ہوتی ہے۔ سردیوں میں سونٹھ کو گرم تاثیر اور بے شمار فائدوں کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے۔ آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح اسے مختلف انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سونٹھ کی چائے

چائے بناتے ہوئے اگر 2، 3 چٹکی سونٹھ ملا کر پیا جائے تو یہ دن بھر کی تھکن اتارتی ہے۔ پٹھوں کے درد میں آرام دیتی ہے اور سکون آور ہوتی ہے۔

شہد اور سونٹھ

شہد میں سونٹھ کا پاؤڈر ملا کر کھانے سے بلغمی کھانسی ختم ہوجاتی ہے۔ یہ الرجی میں فائدہ کرتا ہے اور سینے کے امراض میں مفید ہے

سونٹھ والا دودھ

ایک گلاس دودھ میں آدھا چمچ سونٹھ کا پاؤڈر ڈالیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں۔ چاہیں تو تھوڑے سے ڈرائی فروٹس بھی ڈال دیں اور سونے سے قبل یہ دودھ پی لیں۔ یہ ان لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے جو نیند نہ آنے کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ سونٹھ والا دودھ ہڈیاں مضبوط کرتا ہے، اعصاب کو پرسکون کرتا ہے اور جوڑوں کے درد سے نجات دیتا ہے۔

اصلی گھی اور سونٹھ

سونٹھ کا پاؤڈر، اصلی گھی میں ملا کر سونے سے پہلے تلؤؤن پر مساج کریں۔ اس سے نیند کم آنے کی شکایت ختم ہوجائے گی، ذہنی تناؤ ختم ہوگا، معدہ کے امراض کم ہوں گے۔

Sonth Aur Shehd Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sonth Aur Shehd Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sonth Aur Shehd Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6181 Views   |   18 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

پسے ہوئے سونٹھ کو شہد کے ساتھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ سونٹھ کے زبردست فائدے

پسے ہوئے سونٹھ کو شہد کے ساتھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ سونٹھ کے زبردست فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پسے ہوئے سونٹھ کو شہد کے ساتھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ سونٹھ کے زبردست فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔