خواتین کے امراض میں گوند کتیرہ کےان گنت فوائد اوراستعمال،جانیے اس کے استعمال سے آپ کس بیماری سے چھٹکارہ پا سکتی ہیں؟

یہ پودا عام طور پر پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور دُنیا میں سب سے زیادہ گُوند کتیرا ایران میں پیدا ہوتا ہے ۔ اس پودے کی گُوند کی کوئی خوشبو اور ذائقہ نہیں ہوتا یہ پودے کی اندرونی رطوبت کو خُشک کرکے بنایا جاتا ہے اور اس کو کئی طرح استعمال کیا جاتا ہے، کھانے کیساتھ ساتھ اس کوکاسمیٹک اور فوڈ انڈسٹری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کیمیائی طور پرغیرفعال ،غیرزہریلی خصوصیات کا حامل ہے، جبکہ میگنیشیم ، پوٹاشیم اورالکلائڈز، پروٹین اورکیلشیم سے بھی بھرپور ہے۔

گوند کتیرے میں صحت کے کون سے راز چھپے ہیں؟

1۔ گوند کتیرا صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے اور اس میں بیشمار فائدے ہیں خاص طور پر یہ گرمی میں جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے اور سردی میں جسم کو گرم رکھتا ہے۔

2۔ لُو لگ جانے کی صورت میں گوند کتیرا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے اکسیر کا کام کرتا ہے اور اسے عام طور پر گرمی لگنے کی صورت میں پانی میں بھگوکرنرم کیا جاتا ہے اور ٹھنڈے شربت میں ڈال کر پیا جاتا ہے۔

3۔ گوند کتیرا دستوں کی بیماری میں بھی انتہائی مُفید ہے یہ نظام انہطام کو بہتربناتا ہے اورجسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہےاوراس کا استعمال مردوں کی صحت پربھی انتہائی حیرت انگییز نتائج پیدا کرتا ہے۔

4۔ گوند کتیرا جلد کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اُسے تروتازہ اور جوان رکھتا ہے۔

5۔ یہ خواتین کی چھاتی کو بڑھانے والی ہربل ادویات میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے، طبیب حضرات صدیوں سے اسے زچہ خواتین کی کمزوری دُورکرنے کے لیے خواتین کو کھلاتے ہیں کیونکہ کہ یہ زچہ اور بچہ دونوں کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

6۔اس کا درست استعمال لیکوریا وغیرہ کی تکلیف کو ختم کر دیتا ہے۔

گوند کتیرہ کے دیگراستعمال

اس کو بہت سے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے خاص طور پر سلاد کی ڈریسنگ میں ، مایونیز میں، آئس کریم کو گاڑھا کرنے میں، پڈنگ میں اور لڈو بنانے میں اور کیک وغیرہ کی ڈریسنگ کیساتھ ساتھ بہت سے ڈرنکزمیں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔
گوند کتیرا لیدر کو پالش کرنے میں استعمال ہوتا ہے، یہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سلک کو رنگ دینے کے علاوہ مختلف کاسمیٹکس میں بھی استعمال ہوتا ہے اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ میں اور سگار کے پتے کو بند کرنے کے لیے بطورگم استعمال کیا جاتا ہے۔

گوند کتیرہ کے نقصانات

گوند کتیرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ یہ سانس کی نالی کو بند نہ کرے وگرنہ سانس کی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

Gond Kateera Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gond Kateera Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gond Kateera Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3367 Views   |   28 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خواتین کے امراض میں گوند کتیرہ کےان گنت فوائد اوراستعمال،جانیے اس کے استعمال سے آپ کس بیماری سے چھٹکارہ پا سکتی ہیں؟

خواتین کے امراض میں گوند کتیرہ کےان گنت فوائد اوراستعمال،جانیے اس کے استعمال سے آپ کس بیماری سے چھٹکارہ پا سکتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کے امراض میں گوند کتیرہ کےان گنت فوائد اوراستعمال،جانیے اس کے استعمال سے آپ کس بیماری سے چھٹکارہ پا سکتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔