سینیئر اداکار قوی خان انتقال کرگئے ۔۔ ان کی موت کس خطرناک بیماری کی وجہ سے ہوئی؟

پاکستان کے مشہور اداکار قوی خان انتقال کرگئے۔ یہ کچھ وقت قبل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوئے تھے۔ انہوں نے پاکستان میں بہت علاج کروایا لیکن آخری وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارنے کے لیے کینیڈا گئے اور وہیں دورانِ علاج انتقال کرگئے۔ ان کے بچے کینیڈا میں مقیم ہیں۔ قوی خان کی تدفین کے حوالے سے بچوں نے تاحال کچھ معلومات نہ بتائیں۔ واضح رہے وی خان کا 80 سال کی عمر میں مختصر علالت کے باعث انتقال ہوا۔ محمد قوی خان پاکستان کے مشہور اداکار محمد قوی خان 15 نومبر 1932ء کو پیدا ہوئے۔ ان کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے ہوا۔ 1964 ء میں جب لاہور میں پاکستان ٹیلی وژن کا آغاز ہوا تو انہیں اس کے پہلے ڈرامے میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے لاتعداد سیریلز، سیریز اور انفرادی ڈراموں میں کام کیا جن میں اندھیرا اجالا، لاہوری گیٹ، دو قدم دور تھے، مٹھی بھر مٹی، من چلے، میرے قاتل مرے دلدار، پھر چاند پہ دستک، در شہوار، بیٹیاں، داستان، ایک نئی سنڈریلا اور ڈاکٹر دعاگو کے نام سرفہرست ہیں۔

قوی خان نے اپنی پسندیدہ ڈشز کے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے ماضی کے انٹرویو میں بتایا تھا کہ مجھے سری پائے کھانے کا بہت شوق ہے اکثر ناشتے میں دودھ والی نان کے ساتھ یہ کھانا کھاتا ہوں میٹھے میں مجھے دودھ جلیبی اور کھیر بڑی پسند ہے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   4101 Views   |   05 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سینیئر اداکار قوی خان انتقال کرگئے ۔۔ ان کی موت کس خطرناک بیماری کی وجہ سے ہوئی؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سینیئر اداکار قوی خان انتقال کرگئے ۔۔ ان کی موت کس خطرناک بیماری کی وجہ سے ہوئی؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.