اب لیموں نہیں بلکہ لیموں کا چھلکا کھانوں میں ڈالیں اور دیکھیں اپنے جسم میں ہونے والی حیران کُن تبدیلیاں جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لیموں تو کھانوں میں استعمال ہوتا ہی ہے یہ کھانے کو خوش ذائقہ اور خوشبو دار بناتا ہے ساتھ ہی اس کے صحت کے حوالے سے بھی بے شمار فوائد ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لیموں کے بجائے لیموں کا چھلکا کھانوں مں ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟
نہیں! تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ لیموں کا چھلکا آپ کے جسم میں کونسی حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا کر سکتا ہے جن کو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

لیموں کے چھلکوں کے فوائد:

ہڈیوں کی صحت:

لیموں کے ساتھ اس کے چھلکوں میں بھی وٹامن سی اور کیلشیم کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے، اس لئے کا کھانوں میں استعمال ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، ساتھ ہی لیموں کے چھلکوں کا استعمال ہمیں ہڈیوں کی بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

آنکھوں کی صحت:

لیموں کے چھلکوں میں کیروٹینائیڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ آنکھوں کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے، اس سے آنکھوں میں انفیکشن نہیں ہوتا اور آنکھیں صحت مند رہتی ہیں۔

دل کی صحت:

لیموں کے چھلکے میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم سے مالامال ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے دل کی شریانوں کی اوپری سطح پُرسکون رہتی ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے، اس طرح یہ دل کی صحت کا بھی محافظ ہے۔

کینسر سے بچائے:

لیموں میں موجود غذائی اجزاء مختلف قسم کے کینسر سے بچاؤ کے لئے مفید ہیں، یہ کینسر کے جراثیم کو پیدا ہونے اور پھیلنے سے روکتا ہے۔

وزن کم کرے:

لیموں کے چھلکے کا استعمال وزن کم کرنے کے لئے بھی بے حد مفید ہے، لیموں کے چھلکوں میں موجود غذائی اجزاء وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لیموں کے چھلکوں کا کھانے میں استعمال کا طریقہ:

لیموں کے چھلکوں چونکہ موٹے اور تھوڑے سخت ہوتے ہیں اس لئے ثابت انہیں کھانوں میں استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس لئے لمیوں کو پہلے فریز کر لیں جب یہ جم جائے تو اس کے چھلکے کو باریک باریک کدوکش (گریٹ) کر لیں، اب ان باریک چھلکوں کو فریزر میں رکھیں اور ہر کھانے اور مشروب میں اوپر سے چھڑک کر استعمال کریں۔

Lemons Peel Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemons Peel Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemons Peel Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5763 Views   |   14 Jun 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

اب لیموں نہیں بلکہ لیموں کا چھلکا کھانوں میں ڈالیں اور دیکھیں اپنے جسم میں ہونے والی حیران کُن تبدیلیاں جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اب لیموں نہیں بلکہ لیموں کا چھلکا کھانوں میں ڈالیں اور دیکھیں اپنے جسم میں ہونے والی حیران کُن تبدیلیاں جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب لیموں نہیں بلکہ لیموں کا چھلکا کھانوں میں ڈالیں اور دیکھیں اپنے جسم میں ہونے والی حیران کُن تبدیلیاں جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔