ڈبل چن سے نجات پانے کے7 آسان گھریلو ٹوٹکے

وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اکثر کچھ خاص جگہوں پر جمع ہونے والی چربی کو لے کر زیادہ فکر مند رہتے ہیں جن میں سب سے اہم اور قابل ذکر تھوڑی کے نیچے جمع ہونے والے فیٹی ٹشوز ہیں جنھیں دہری تھوڑی یا ڈبل چن بھی کہتے ہیں ۔ بعض اوقات دوہری تھوڑی یا ڈبل چن کا مسئلہ محض زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایجنگ یعنی عمر بڑھنے کے باعث بھی ہوسکتا ہے ۔ تھوڑی کے نیچے موجود پٹھا جسے مسکیولس مائلو ہائیڈس کہتے ہیں لچک کھو دیتا ہے اور لٹکنے لگتا ہے۔ اس کے صحت پر تو کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے لیکن یہ دیکھنے میں بدنمالگتی ہے اور اکثر افراد اس کی وجہ سے خود اعتمادی میں کمی محسوس کرتے ہیں ۔ اسے چھپانے کے لیے کئی لوگ خصوصاًخواتین مفلر یا کاسمیٹکس کا سہارا لیتی ہیں لیکن یہ اس مسئلے کا محض وقتی حل ہوتا ہے ۔ اسکے علاوہ اس سے نجا ت پانے کے لیے سرجری بھی کرائی جاتی ہے لیکن یہ ایک انتہائی تکلیف دہ اور مہنگا طریقہ ہے ۔
ان گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے آپ بنا پیسے خرچ کیئے گھر بیٹھے ڈبل چن یا دوہری تھوڑی سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں :

1۔ کوکوا بٹر غذاکا انتخاب

کوکوا بٹر میں موائسچرائزنگ خصوصیات ہوتی ہیں جس سے لٹکی ہوئی جلد ٹھیک ہو جاتی ہے اور مردہ خلیات سے بھی نجات مل جاتی ہے ۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد پر سے بڑھتی عمر کے اثرات کو دور کرتا ہے ۔ یہ جلد کو نمی مہیا کرتا ہے اور اس میں لچک پیدا کرتا ہے ۔ 1سے 2چمچ کوکوا بٹر کو ذرا سا گرم کریں ۔پھر چہرے ، تھوڑی اور گردن پر لگالیں ۔ 15منٹ تک ہلکے ہاتھ سے مسا ج کریں۔ ہاتھوں کو گردن سے تھوڑی کی طرف لے جائیں ۔ اس عمل کو روزانہ رات کو دہرائیں ۔

2۔ سبز چائے غذاکا انتخاب

اس چائے کے استعمال سے بھی جلد لچک دار ہو جاتی ہے ۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ زائد کیلری جلانے میں مدد کرتے ہیں ۔ دن میں تین کپ سبز چائے کے پئیں ۔ اس کے علاوہسبز چائے کے بیگز سے جلد کا مساج بھی کیا جا سکتا ہے ۔

3۔ دودھ کی بالائی غذاکا انتخاب

دودھ کی بالائی سے جلد میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے ۔ چند منٹوں تک دودھ کی بالائی سے چہرے اور گردن کا مساج کرنے سے جلد ترو تازہ اور لچک دار ہوجاتی ہے ۔ اس سے جلد کو ضروری غذائیت بھی فراہم ہوتی ہے ۔ دودھ اور شہد کا ماسک بنا کر چہرے اور گردن پر لگایا جا سکتا ہے ۔اسے دس منٹ لگا رہنے دیں پھر ہلکے گرم پانی سے صاف کردیں ۔

4۔ گردن کی ورزش غذاکا انتخاب

حرکت نہ کرنے کی وجہ سے اکثر گردن کے پٹھے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے تھوڑی کے نیچے چربی جمع ہونے لگتی ہے ۔ کم از کم دن میں دو مرتبہ گردن کو گول گھمائیں۔ اس سے ڈبل چن بہت جلدی ختم ہو جائے گی ۔ایک اور ورزش اس طرح سے ہے کہ اپنی زبان باہر نکالیں اور دس تک گنتی گنیں ۔ اس ورزش کو دن میں پانچ سے چھ بار کریں ۔

5۔ تھوڑی کو باندھنا غذاکا انتخاب

سب سے پہلے تھوڑی پر روئی کے ٹکڑے سے زیتون کا تیل لگائیں۔ پھر تھوڑی کو ایک پلاسٹک شیٹ سے باندھ لیں ۔ا س پر تولیہ کنکنا گرم کرکے لپیٹ لیں ۔ 45منٹ تک اسی طرح چھوڑ دیں ۔ا س عمل کو بہترین نتائج کے لیے روزآنہ دہرائیں ۔

6۔ جسم کی پوزیشن غذاکا انتخاب

ہمارے اٹھنے بیٹھنے کا ڈھنگ ہمارے جسم کی بناوٹ پر گہرا اثرڈالتا ہے ۔ اخبار یا کتاب پڑھتے ہوئے اپنی تھوڑی ہمیشہ سیدھی رکھیں ۔ گردن زیادہ دیر تک جھکا کر مت رکھیں ۔ سر کو بہت زیادہ نیچے یا پیچھے کی طرف جھکانے یا کھینچنے سے تھوڑی کی کھال لٹکنے لگتی ہے ۔ ہمیشہ کمر سیدھی کر کہ بیٹھیں اور کھڑے ہوں ۔ بغیر ہاتھ کا استعمال کیئے فون گردن اور کان کے درمیان نہ رکھیں ۔

7۔ غذاکا انتخاب

وزن بڑھانے والی غذائیں جن میں سوڈیئم ، چینی اور جنک فوڈ شامل ہیں، سے احتیاط کریں۔ تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں ۔ پانی زیادہ پینے سے بھی جلدمیں تناؤ پیدا ہوتا ہے اور وہ لچکدار ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ایسے میں وٹامن ای کا استعمال بھی مفید ہے جیسے کے خشک میوہ جات، گنا، سیب، دودھ سے بنی اشیا، ہری سبزیاں، پھلیاں، براؤن رائس اور موسمبی وغیرہ۔

Double Chin Se Nijat Pane Ke Totkay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Double Chin Se Nijat Pane Ke Totkay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Double Chin Se Nijat Pane Ke Totkay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5493 Views   |   09 Dec 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

ڈبل چن سے نجات پانے کے7 آسان گھریلو ٹوٹکے

ڈبل چن سے نجات پانے کے7 آسان گھریلو ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈبل چن سے نجات پانے کے7 آسان گھریلو ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔