والد ریڑھی لگاتے تھے پر کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا ۔۔ معذور بیٹی کیسے بڑی آفیسر بن گئی جسے والدین نے غیرکہہ کر گھر سے نکال دیا تھا؟ ویڈیو

بیٹی پیدا ہو گئی اب ہمیشہ اس کی زمے داری اٹھانی پڑے گی۔ شادی او ر جہیز کا خرچہ ہو گا ۔ آج کے ترقی یافتہ درو میں بھی لوگ بیٹوں کو بیٹیوں سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ بیٹی اللہ پاک اسے گھر والوں کیلئے بڑی رحمت بنا کر بھیجتا ہے پر کچھ لوگ اسے تکلیف سمجھتے ہیں۔ بالکل ایسا ہی ایک بیٹی کے ساتھ اس لکے والدین نے کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ اومل خیر نامی یہ لڑکی آج کمیشن امتحان پاس کر کے بڑی افسر بن گئی ۔ ماں باپ نے اسے اپنانے سے انکار کر دیا۔

اومل بتاتی ہیں کہ ان کے والد حضرت نظام الدین کی درگاہ کے پاس ریڑھی لگایا کرتے تھے یہی نہیں گلیوں میں گھوم کر بھی ہمارے لیے روزی کماتے تھے۔ مگر بچپن میں ہی سے مجھے ہڈیوں کی بیماری تھی۔

جس کی وجہ سے مجھے 16 مرتبہ فریکچر ہوا اور 8 مرتبہ سرجریاں کی گئیں۔ یہی نہیں آٹھویں کلاس کے بعد میری تعلیم بھی بند کروا دی گئی۔

اس کے بعد میں نے ایک خیراتی اسکول میں داخلہ لیا جہاں سے دوسویں جماعت تک تعلیم مکمل کی لیکن اب میں نے آئی اے ایس آفیسر بننا چاہا تو والدین نے ساتھ چھوڑ دیا ، اپنی بیٹی ماننے سے انکار کر دیا۔ جس پر افسردہ ہو گئی مگر سفر نہ روکا اکیلی رہنے لگ گئی، اپنے خرچے اٹھانے کیلئے بچوں کو ٹیوشن رات کے 11 بجے تک پڑھاتی تھی۔

ان بچوں میں زیادہ تر رکشہ ڈرائیور، ریڑھی والے ارو مزدوروں کے بچے ہوتے تھے جو مجھے 50 یا 100 روپے فیس دیتے تھے جس پر میں شکر اداکرتی تھی ۔ ایسے میں ، میں جھگی نما گھر میں اکیلی رہنے لگی یوں پھر ایک دن اوپر والے کا کرنا ہوا کہ آئی اے ایس آفیسر بن ہی گئی۔ ملک میں موجود معذوروں کے خصوصی کوٹے کی سیٹ سے منتخب ہوئی۔

یہاں آخر میں اومل کے آخری الفاظ بنی بتاتے چلیں کہ اب یہ بیٹی چاہتی ہے کہ وہ اپنے والدین سے ملے تاکہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہو جسے وہ ناکارہ سمجھتے تھے۔ ساتھ ہی ساتھ اومل کا یہ بھی سوچنا ہے کہ ان کے والدین کا اس میں کوئی قصور نہیں کیونکہ ان کی تربیت ایسے ماحول میں ہوئی جس کی وجہ سے وہ یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے۔

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   731 Views   |   06 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about والد ریڑھی لگاتے تھے پر کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا ۔۔ معذور بیٹی کیسے بڑی آفیسر بن گئی جسے والدین نے غیرکہہ کر گھر سے نکال دیا تھا؟ ویڈیو and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (والد ریڑھی لگاتے تھے پر کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا ۔۔ معذور بیٹی کیسے بڑی آفیسر بن گئی جسے والدین نے غیرکہہ کر گھر سے نکال دیا تھا؟ ویڈیو) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.