مجھے 4 بار بیچا گیا اور ظلم بھی ہوا.. زلزلے میں ماں باپ کو کھونے کے 18 برس بعد اس لڑکے نے اپنے خاندان کو کیسے ڈھونڈا

“مجھے بھٹہ پر بیچ دیا گیا تھا جہاں میں کام کرتا تھا۔ وہاں کے مالک کافی ظالم تھے ۔ ایک دن ایک نیک انسان نے مجھے وہاں سے بھاگنے میں مدد دی۔ میں مارا مارا پھرتا ہوا ایک بس اڈے پر چلا گیا جہاں مجھے برتن صاف کرنے کا کام دیا گیا لیکن ظلم وہاں بھی کیا جاتا تھا۔ ایک بار اتفاقاً میناوالی پہنچا جہاں ایک شخص نے مجھے میرے خاندان سے ملوانے کا وعدہ کیا“

یہ کہنا ایک ایسے نوجوان کا ہے جس نے 8 سال کی عمر میں اپنے والدین اور بہنوں کو کھو دیا تھا۔ ان کا نام اعجاز احمد ہے اور اعجاز احمد 2005 میں بالاکوٹ میں آنے والے زلزلے میں اپنے خاندان سے بچھڑ گئے تھے۔

اعجاز اس دن اسکول پڑھنے گئے تھے جب ملکی تاریخ کا خوفناک زلزلہ آیا۔ اس دن اعجاز احمد بری طرح زخمی ہوئے لیکن طبی امداد ملنے کے بعد وہ بچ گئے۔ اجاز کا کہنا ہے کہ وہ بچپن کی بہت سی باتیں بھول چکے ہیں۔ انھیں 4 بار بیچا اور خریدا گیا ہے۔

البتہ اعجاز نے کئی بار اپنے خاندان کو ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ بالاکوٹ کے ایس ایچ او طارق خان کا کہنا ہے کہ ایک شخص محمد انور نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ایک بیٹا تھا جو تیسری جماعت کا طالب علم تھا اور زلزلے میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ بہت ممکن ہے کہ محمد انور ہی اعجاز احمد کے والد ہوں کیونکہ اعجاز نے والد کا یہی نام بتایا تھا۔

Mjhe 4 Bar Becha Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mjhe 4 Bar Becha Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mjhe 4 Bar Becha Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3312 Views   |   07 Jun 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

مجھے 4 بار بیچا گیا اور ظلم بھی ہوا.. زلزلے میں ماں باپ کو کھونے کے 18 برس بعد اس لڑکے نے اپنے خاندان کو کیسے ڈھونڈا

مجھے 4 بار بیچا گیا اور ظلم بھی ہوا.. زلزلے میں ماں باپ کو کھونے کے 18 برس بعد اس لڑکے نے اپنے خاندان کو کیسے ڈھونڈا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے 4 بار بیچا گیا اور ظلم بھی ہوا.. زلزلے میں ماں باپ کو کھونے کے 18 برس بعد اس لڑکے نے اپنے خاندان کو کیسے ڈھونڈا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔