اکثر خواتین کو رات کے وقت ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید درد کیوں ہوتا ہے؟

اکثر خواتین دن بھر کی سرگرمیوں کے بعد رات کو جب سورہی ہوتی ہیں یا نیند میں ہوتی ہیں تو اچانک ٹانگوں، پنڈلیوں اور رانوں میں درد کی شکایت ہونے لگتی ہے۔ بعض اوقات پیروں کے نیچے چھبن اور تکلیف ہوتی ہے۔
اس مسئلے کو طب میں چارلی ہارس کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ اس لئے ہوتا ہے کیونکہ دن بھر یا تو بہت دیر تک ایک ہی طرف ہو کر بیٹھے رہنے سے یا پھر کسی ورزش کے باعث ان کے پٹھے یا مسلز اکڑاہٹ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ جس کا احساس رات کے اس پہر ہوتا ہے کہ جس وقت جسم سکون کی حالت میں ہوتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ مسلز کی یہ اکڑن ڈی ہائیڈریشن یا بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔

دیگر عناصر میں خون کی ناقص گردش، مخصوص ادویات کا استعمال اور سست طرز زندگی بھی ہوسکتا ہے۔ اس سے کیسے راحت حاصل کی جائے؟ وہ لوگ جو دن بھر سست روی سے کام لیتے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ ہر تھوڑی دیر بعد لازمی اپنے جسم کو حرکت میں لائیں۔ چلیں، پھریں، دوڑیں۔ اور جو افراد ایک ہی جگہ بیٹھ کر کام کرنے کے عادی ہیں ان کو چاہئے کہ وہ پاؤں زیادہ دیر تک نہ لٹکائیں ، ساتھ ہی جسم کو دوسری سمت میں حرکت دیتے رہیں اس سے پٹھے اکڑیں گے نہیں اور نا ہی آپ کے خون کی گردش میں کوئی روک تھام ہوگی۔
ڈاکٹروں کے مطابق رات کو سونے سے قبل اپنے پاؤں کے نیچے سرسوں یا زیتون کا تیل لگا کر مالش کرکے سونے سے بھی آپ کو ٹانگوں اور پنڈلیوں کے درد میں آرام مل سکتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Rat Ke Waqt Tango Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rat Ke Waqt Tango Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rat Ke Waqt Tango Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Mustahsin  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3342 Views   |   11 Nov 2021
About the Author:

Mustahsin is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Mustahsin is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

اکثر خواتین کو رات کے وقت ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید درد کیوں ہوتا ہے؟

اکثر خواتین کو رات کے وقت ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید درد کیوں ہوتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اکثر خواتین کو رات کے وقت ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید درد کیوں ہوتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔