اے سی کا مہنگا بل نہیں بھر سکتے تو۔۔ جانیے 3 سستی چیزیں جو شدید گرمی میں آپ کے گھر کو ٹھنڈا رکھ سکتی ہیں

اس گرمی اور تیز دھوپ والے موسم میں اے سی لگوانا تو سب ہی چاہتے ہیں لیکن ہمت کر کے ایک بار اے سی خرید بھی لیں تو ہر ماہ بجلی کا بھاری بل دینے کی ہمت نہیں کرپاتے۔ ایسے میں ہم آپ کو چند ایسے سستے طریقے بتائیں گے جو صدیوں سے لوگ لو اور تپش کم کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

صرف ایک پیالہ پانی

گھر میں اے سی یا روم کولر نہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ایک مٹی کا بڑا سا پیالہ لیں اور اس میں پانی بھر کر کھلی کھڑکی کے سامنے رکھ دیں یا پھر پیڈسٹل فین ہے تو اس کے سامنے رکھ دیں۔ اگر پانی ٹھنڈا ڈال دیں تو اور بھی اچھا ہوگا۔ تھوڑی دیر میں کمرے میں ہلکی نمی اور ٹھنڈا پیدا ہوجائے گی۔

خس کے پردے

خس کے بنے پردے پہلے زمانے میں ہر گھر میں استعمال کیے جاتے تھے۔ یہ گھر کو ٹھنڈک بخشتے ہیں اور ان کی خوشبو بھی کافی سوندھی ہوتی ہے۔ ان پردوں کو دروازوں اور کھڑکیوں پر ضرور لگائیں یہ تپش کو ٹھنڈک میں بدل دیں گے۔ چاہیں تو ان پر پانی کا چھڑکاؤ کردیں اور ان کی افادیت کو مزید بڑھادیں

پودے

کہنے کو تو سب ہی کہتے ہیں کہ درخت اور پودے لگائیں لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ پودوں اور درختوں سے درجہ حرارت میں 1 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کمی لائی جاسکتی ہے۔ اس لئے گھر کے باہر درخت اور کمروں میں انڈور پلانٹس ضرور رکھیں۔ یہ کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے علاوہ آنکھوں کو سکون بھی دیں گے۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4604 Views   |   17 May 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2023)

اے سی کا مہنگا بل نہیں بھر سکتے تو۔۔ جانیے 3 سستی چیزیں جو شدید گرمی میں آپ کے گھر کو ٹھنڈا رکھ سکتی ہیں

اے سی کا مہنگا بل نہیں بھر سکتے تو۔۔ جانیے 3 سستی چیزیں جو شدید گرمی میں آپ کے گھر کو ٹھنڈا رکھ سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اے سی کا مہنگا بل نہیں بھر سکتے تو۔۔ جانیے 3 سستی چیزیں جو شدید گرمی میں آپ کے گھر کو ٹھنڈا رکھ سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔