صرف کالی مرچ نہیں سفید مرچ بھی استعمال کریں۔۔ جانیئے سفید مرچ کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے ۔۔۔'

کالی مرچ کی طرح سفید مرچ بھی چھوٹے چھوٹے گول سفید دانوں والی ہوتی ہے اس کا ذائقہ بھی کالی مرچ کی طرح ترش ہوتا ہے اور یہ تقریباَ ہر گھر کے باورچی خانے میں پائی جاتی ہے سفید مرچ کو وائٹ پیپر کہا جاتا ہے لیکن اکثر لوگ اس کے فوائد سے ناواقف ہیں اور صحت پر اس کے اثرات کی بہت کم ہی بات کی جاتی ہے۔
آج کے فوڈز آپ کو بتائے گا وائٹ پیپر سفید مرچ کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے، سفید مرچ کا ایک مخصوص ذائقہ ہوتا ہے جو سب ہی کو بہت پسند آتا ہے اس سے نہ صرف کھانے میں ذائقہ منفرد آ جاتا ہے ساتھ ہی صحت پر بھی اس کے بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

• ماہرین کیا کہتے ہیں؟

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سفید مرچ کے استعمال سے ہاضمے سے متعلق مختلف شکایتوں، دانتوں، مسوڑوں کے مسائل، وزن میں کمی، سر درد، نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی جیسی تکالیف میں افاقہ ہوتا ہے اس ہی لئے اگر سفید مرچ کو صحت کا خزانہ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ کالی اور سفید مرچ دونوں ہی صحت کے لئے بہترین فوائد رکھتی ہیں مگر سفید مرچ میں کچھ ایسی خصوصیات موجود ہیں جو اسے کالی مرچ سے زیادہ بہتر بناتی ہیں۔

سفید مرچ کے حیرت انگیز فوائد

وزن گھٹانے کے لئے بہترین

سفید مرچ میں کیپسائسن نامی ایک ایسا جُز پایا جاتا ہے جو کہ جسم کی اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر وزن میں کمی کی دوائیں ایک فعال جز کے طور پر کیپساسین کی مقدار بھی رکھتی ہیں اور غذائی ماہرین بھی وزن میں کمی کے لئے سفید مرچ کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

• آنکھوں کی بینائی بڑھائے

کالی مرچ کی طرح سفید مرچ بھی آنکھوں کی بینائی کو بڑھانے کے لئے بہترین ہے مگر سفید مرچ کالی مرچ سے زیادہ حیرت انگیز فوائد رکھتی ہے اور آنکھوں کی بینائی کو تیزی سے بہتر کرتی ہے بینائی تیز کرنے کے لیے سفید مرچ کا پاؤڈر، بادام پاؤڈر، سونف پاؤڈر اور چینی کا مکسچر بنا کر روزانہ کھانے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

• اینٹی بائیوٹک خصوصیات

دیگر گرم مصالحوں کی طرح سفید مرچ کو بھی گرم مصالحوں میں شمار کیا جاتا ہے اس کے استعمال سے جسم میں پیدا ہونے والی حرارت اور سانس سے جڑے مسائل دور ہوتے ہیں سفید مرچ شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کے نتیجے میں یہ اینٹی بائیوٹک کے طور پر کام کرتی ہے اور ناک کی نالیوں کے انفیکشن کا مقابلہ کرتی ہے، اس کے استعمال سے نزلہ زکام اور کھانسی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ سردیوں میں اگر اسے سوپ اور سلاد میں استعمال کیا جائے تو سردی کی شدت کو کم کرتی ہے اور وائرل انفیکشن سے بچاتی ہے۔

• بلڈ پریشر کنٹرول کرے

سفید مرچ فلاوونائڈز، وٹامن سی اور اے سے بھرپور ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے استعمال سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول رہتا ہے، ماہرین ہائی بلڈ پریشر والے افراد کو روزانہ اپنی خوراک میں سفید مرچ کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں یہ امراضِ قلب کے لئے بھی مفید ہے۔ سفید مرچ میں میگنیشیم، کاپر اور مینگنیز جیسے معدنیات بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی طاقت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں خاص طور پر سفید مرچ کا استعمال ان لوگوں کے لئے مفید ہے جو کم عمری سے ہی ہڈیوں کی کمزوری کا شکار ہوتے ہیں۔

Sufaid Mirch Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sufaid Mirch Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sufaid Mirch Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4738 Views   |   11 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

صرف کالی مرچ نہیں سفید مرچ بھی استعمال کریں۔۔ جانیئے سفید مرچ کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے ۔۔۔'

صرف کالی مرچ نہیں سفید مرچ بھی استعمال کریں۔۔ جانیئے سفید مرچ کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے ۔۔۔' ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف کالی مرچ نہیں سفید مرچ بھی استعمال کریں۔۔ جانیئے سفید مرچ کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے ۔۔۔' سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔