چہرہ خوبصورت مگر گردن کالی ہوگئی اور اس طرح یہ کالے میلسما کے داغ (patches) پڑگئے ہیں تو یہ بڑی پریشانی کی بات ہے کیونکہ یہ داغ صرف آپ کے حُسن کو ہی خراب نہیں کر رہے ہیں بلکہ اندرونی طور پر ہارمونل بیماریوں کی وجہ ہیں جس کو ختم کرنے کے لئے ذیل میں چند ٹپس شیئر کی جارہی ہیں۔ جن کی مدد سے آپ اپنی گردن کو صاف ستھری اور خوبصورت بناسکتے ہیں۔
ٹپس :
ایک لیموں کا چھلکا تقریباً آدھا کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں پھر اس پانی میں چار کھانے کے چمچ جو کا آٹا اور آدھا چائے کا چمچ۔ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں یہ پیسٹ گردن پر لگا کر دس منٹ مساج کریں اور پانی سے دھونے کے بعد کسی اچھی موئسچرائزنگ کریم میں تین قطرے عرق گلاب ملا کر لگا لیں یہ عمل ایک ہفتہ پابندی سے روزانہ کرنے سے گردن کی سیاہی بالکل صاف ہو جائے گی
ایک کھانے کا چمچ نمک اور دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا کسی برتن میں ڈال کر اس میں ایک چمچ زیتون کا تیل ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر گردن پر لگا کر چند منٹ تک مالش کریں پھر پندرہ منٹ تک یہ پیسٹ لگا رہنے دیں اور نیم گرم پانی سے گردن دھو لیں یہ عمل ایک ہفتہ لگاتار کریں اس سے گردن دودھ جیسی سفید ہو جائے گی
(1) کچا دودھ، تازہ لیموں کا رَس اور تھوڑا سا آٹا باہم ملالیں، اس آمیزے کو گردن پر لگائیں۔ دس سے پندرہ منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے صاف کرلیں۔ اس آمیزے میں معمولی مقدار ہلدی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔
(2) دہی اور بیسن کو ملاکر بھی گردن پر لیپ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے گردن کی صفائی بہترین ہوتی ہے۔
(3) گلیسرین، پانی اور لیموں روئی کی مدد سے گردن پر لگائیں، رات بھر لگا رہنے دیں، صبح دھوکر نیم گرم تولیے سے گردن کی سینکائی کریں۔
(4) دودھ میں چٹکی بھر نمک ملائیں، اس دودھ سے گردن دھوئیں، گردن کی رنگت نکھر جائے گی۔
(5) ہفتے میں ایک دن گردن پر کلینزنگ ضرور کریں تاکہ گرد و غبار اورُ مردہ خلیات صاف کیے جاسکیں۔
(6) اگر آپ کی جِلد حساس نہیں ہے تو مہینے میں ایک بار معیاری بلیچ کریم بھی گردن پر استعمال کی جاسکتی ہے۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Gardan Ki Siyahi Door Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gardan Ki Siyahi Door Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Nafees is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Nafees is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
گردن کی سیاھی دور کرنے کی چند آسان گھریلو ٹپس
گردن کی سیاھی دور کرنے کی چند آسان گھریلو ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردن کی سیاھی دور کرنے کی چند آسان گھریلو ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔