چھینکوں کی الرجی کا علاج 4 آسان طریقے

جیسے ہی خشک اور سرد موسم کا آغاز ہوتا ہے تو نزلہ کھانسی اور زکام سے پہلے چھینکوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، جو آپ کا جینا مشکل کر دیتا ہے، تھوڑی دیر میں ایک بار چھینک آنا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن جب چھینکیں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں، تو یہ کافی پریشان کن ہو سکتی ہے۔
چاہے سردی ہو یا کسی مخصوص بو سے اچانک الرجی یہ آپ کو لگا تار چھینکنے پر مجبور کر سکتا ہے اور بڑی تکلیف کا سبب بنتا ہے، چھینک ایک قدرتی طریقہ کار ہے جو ناک سے جلن کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے، جب بھی کوئی گندگی، پولن، دھواں، یا مٹی، ناک میں داخل ہوتی ہے، تو ہماری ناک کی حساس پرت میں جلن یا گُدگُدی ہونے لگتی ہے، اس کی وجہ سے ہمیں چھینک آتی ہے تاکہ ہوا کے راستے کو صاف کیا جا سکے اور دھول کے ذرات کو ہٹایا جا سکے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں چھینکوں کی الرجی کا علاج ۔
مسلسل آنے والی چھینکوں کو کیسے روکا جائے؟

• شہد

متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ شہد سردی اور فلو کی وجہ سے آنے والی چھینکوں کو روکنے میں مدد کرسکتا ہے، بس جب کبھی صبح اُٹھنے پر سردی کی وجہ سے یا کسی بھی وجہ سے مسلسل چھینکیں آئیں تو ایک چائے کا چمچ کھا لیں، شہد کھانے سے سوزش کم ہو سکتی ہے اور فوری آرام مل سکتا ہے۔ اسے فوری طور پر ریلیف کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

• گرم پانی سے بھاپ لیں

گرم پانی کی بھاپ لینا بھی چھینکوں کے علاج کا ایک مؤثر طریقہ ہے، بس ایک بڑے پیالے میں تھوڑا گرم پانی لیں اور اس سے نکلنے والی بھاپ کو دونوں ناک کے نتھنوں سے کھینچیںاپنے سر کو تولیہ سے ڈھانپیں تاکہ بھاپ کو مناسب طریقے سے لیا جا سکے۔ گرم بھاپ لینے سے ناک کا راستہ صاف ہو سکتا ہے اور بہتی ہوئی ناک کا بھی علاج ہو سکتا ہے، یہ نہ صرف چھینکیں روکے گی بلکہ یہ نزلہ زکام اور فلو کے لیے بھی ایک موثر علاج ہے۔

زبان کو فولڈ کر لیں

ایک اور قدیم نسخے کے مطابق چھینکوں کی الرجی کا علاج منہ کے اوپری جبڑے کی کھال پر زبان فولڈ کر کے گُدگُدی کرنے سے بھی ہوتا ہے، یہ سُننے میں تھوڑا عجیب ضرور ہے مگر کر کے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں، تو اب کبھی اگر چھینکیں آئیں اور کسی حال نہ رُکیں تو یہ ٹوٹکہ بھی کر کے دیکھیئے گا۔

• پانی سے ناک صاف کریں

اگر مسلسل چھینکیں آ رہی ہوں تو پانی ہاتھ میں لے کر دونوں ناک میں ڈالیں اور ناک صاف کریں کیونکہ یہ ناک سے مٹی دھول وغیرہ صاف کر سکتا ہے اپنی ناک سے دھول کے ذرات کو ہٹانے کے لیے اور چھینکیں روکنے کے لئے آپ ایسا فوری طور پر کر سکتے ہیں اس سے ریلیف ملے گا۔

• ناک کو دبا لیں

اگر آپ کو صبح سویرے سردی کی وجہ سے یا کسی بھی وجہ سے مسلسل چھینکیں آ رہی ہو تو اپنے ہاتھ سے ناک کو پکڑ کر زور سے دبا لیں اور منہ سے سانس لیں، ایسا کرنے سے بھی چھینکیں رُک جاتی ہیں۔

Cheenkon Se Jan Churane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cheenkon Se Jan Churane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cheenkon Se Jan Churane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6070 Views   |   04 Sep 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

چھینکوں کی الرجی کا علاج 4 آسان طریقے

چھینکوں کی الرجی کا علاج 4 آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھینکوں کی الرجی کا علاج 4 آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔