کھانسی میں خون آتا ہے تو کہیں آپ کے بھی پھیپھڑے تو نہیں سُکڑ گئے ۔۔۔ جانیئے پھیپھڑوں کے سُکڑنے کی اہم علامات اور آسان قدرتی علاج

پھیپھڑے انسان کے جسم کا ایک اہم حصہ ہیں جن کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، کیونکہ پھیپھڑے مضبوط نہیں ہوں گے تو سانس بھی صحیح سے نہیں لے سکتے۔ اکثر لوگوں کو پھیپھڑوں کی کمزوری کی وجہ سے مختلف بیماریوں اور وائرل انفیکشنز، وبائی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پھیپھڑے ہمارے مدافعتی نظام کو اثر انداز کرتے ہیں اور یوں ہم بیمار پڑ جاتے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پھیپھڑے مختلف وجوہات کی بناء پر سُکڑ جاتے ہیں جو زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں۔
جانیئے پھیپھڑوں کے سکڑنے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ اور اس مسئلے کو کنٹرول کرنے کے لئے آپ کے کچن میں کون سی اہم کھانے کی چیزیں موجود ہیں:

پھیپھڑے سکڑنے کی وجہ:

٭ سانس میں آواز آنا:

بعض اوقات سانس لیتے وقت خرخراہٹ کی آواز آتی ہے، ساتھ ہی سانس لینے میں اس قدر تکلیف کا سامنا ہوتا ہے کہ انسان خود ہی سانس روکنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ تکلیف سے بچ سکے، جبکہ یہ کوئی حل نہیں ہے، ایسی صورت میں ڈاکٹر کہتے ہیں کہ پھیپھڑے سکڑ رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شریان اور رگیں سانس کے عمل کو کھچاؤ کی وجہ سے تکلیف دے بناتی ہیں۔

٭ کھانسی میں خون:

کھانسی میں خون آنا پھیپھڑے کے سکڑنے اور خراب ہونے کی سب سے اہم علامت ہے، جوں ہی مریض دیکھے کہ کھانسی میں خون آگیا ہے وہ فوری ڈاکٹر کے پاس جائے، ورنہ صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

٭ جسم میں سوجن:

جسم میں سوجن کا ہونا بھی پھیپھڑوں کے مرض کی علامت ہے کیونکہ جب جسم میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اندراج اور اخراج صحیح طریقے سے نہیں ہوگا ہمارے پٹھے مضبوط نہیں ہو سکیں گے جس وجہ سے جسم پھولنے لگتا ہے۔

٭ گھبراہٹ:

بیٹھے بیٹھے اچانک گھبراہٹ محسوس ہونے لگے، دم گھٹنے لگے، بے ہوشی محسوس ہونے لگے وہ بھی بناء کسی وجہ کے تو سمجھ لیں پھیپھڑے بھی آپ سے توجہ مانگ رہے ہیں۔

٭ سیڑھیاں چڑھنے میں تکلیف:

سیڑھیاں چڑھنے میں تکلیف محسوس ہو، کبھی کھانسی تو کبھی سانس رکنے کی شکایت ہونے لگے تو پھیپھڑے سکڑنے کی شکایت ہو سکتی ہے۔
کچن میں پھیپھڑوں کو مضبوط بنانے کے لئے کیا ہے؟ کھانے پینے کی ہر چیز آپ کی صحت کو دوائیوں سے زیادہ فائدہ دیتی ہے، اور جب بیماریاں سنگین ہوں تو قدرتی علاج پر انحصار کرنا سب سے زیادہ ضروری ہو جاتا ہے۔

طریقہ:

٭ ایک ادرک کا ٹکڑا لیں اور اس کا رس نکال لیں، آپ چاہیں تو اسے گرائنڈ بھی کر سکتے ہیں۔ رس نکال کر اسے ایک طرف رکھ لیں۔
٭ پھر ایک ٹکڑا ملٹھی کا لیں اور اسے بھی گرائنڈ کرلیں یا پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ ملٹھی میں پائی جانے والی اینٹی سٹرس پراپرٹی دماغ کو پر سکون رکھنے میں انتہائی مفید ہیں۔
٭ ایک پین میں ایک گلاس پانی لیں اور اسے کھولنے تک پکائیں، پھر آدھا چمچ ملٹھی پاؤڈر شامل کریں اور 3 سے 4 مرتبہ ابال آنے تک پکائیں۔
٭ پھر اسے چھان کر ایک گلاس میں نکال لیں اور اس میں ادرک کا ایک چمچ رس شامل کرلیں۔
٭ پھر اس میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کر لیں۔
٭ آخر میں اس میں چینی شامل کرنے کے بجائے شہد ڈالیں تاکہ اس کا ذائقہ اچھا ہو جائے۔
اس مشروب کے ایک گلاس کا استعمال روزانہ رات کو سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے استعمال کریں۔

Phephry Sukarn Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Phephry Sukarn Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phephry Sukarn Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6794 Views   |   17 Mar 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 September 2024)

کھانسی میں خون آتا ہے تو کہیں آپ کے بھی پھیپھڑے تو نہیں سُکڑ گئے ۔۔۔ جانیئے پھیپھڑوں کے سُکڑنے کی اہم علامات اور آسان قدرتی علاج

کھانسی میں خون آتا ہے تو کہیں آپ کے بھی پھیپھڑے تو نہیں سُکڑ گئے ۔۔۔ جانیئے پھیپھڑوں کے سُکڑنے کی اہم علامات اور آسان قدرتی علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانسی میں خون آتا ہے تو کہیں آپ کے بھی پھیپھڑے تو نہیں سُکڑ گئے ۔۔۔ جانیئے پھیپھڑوں کے سُکڑنے کی اہم علامات اور آسان قدرتی علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔