گھر کی شادی میں 17 ڈشز خود بنائیں ۔۔ پاکستانی کی پہلی دیگ بنانے والی لڑکی کیسے مشہور ہو گئی؟ جانیے

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں کچھ منفرد ہوتا ہے اور بہت جلد وہ ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کو بھا جاتی ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی لڑکی سے متعلق معلومات فراہم کریں گے جو کہ گھر بیٹھے دیگیں بناتی ہے۔

عیشا اعجاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جو کہ گھر بیٹھے کھانا بناتی ہے، لیکن منفرد بات یہ ہے کہ دیگ نما بڑے برتن میں عیشا کھانا بناتی ہیں عیشا کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جس کا پیشہ پکوان خانہ ہے۔ عیشا کے والد بھی اسی پیشے سے منسلک ہیں جبکہ ان کے دادا بھی اسی پیشے سے منسلک رہے تھے۔

عیشا کی 5 بہنیں اور ہیں جبکہ وہ سیکنڈ ائیر کی طالبہ ہیں۔ چونکہ عیشا کے بھائی نہیں ہیں اسی لیے وہ خود ہمت کر کے محنت کر رہی ہیں، اور کاروبار کر رہی ہیں۔ عیشا کہتی ہیں کہ کھانا بنانے کا شوق تھا مگر روازنہ کی روٹین کے آرڈرز لے لیا کرتی تھی۔ میں عام طور پر نکاح کے آرڈرز لیا کرتی تھی جس میں 70 سے 80 لوگوں کو کھانا ہوتا تھا، اس طرح 20 سے 25 ڈشز بنائی۔ اس تجربے نے مجھے حوصلہ دیا کہ ہاں میں کچھ کر سکتی ہوں۔

چونکہ مجھے الٹے کام کرنے کی عادت ہے یہی وجہ کہ میں نے بابا سے ایک دن کہا کہ بابا کیوں نا ہم دیگ بنائیں؟ ہمارا کام اتنا اچھا چلا کہ لوگ اسے پسند کرنے لگ گئے۔ اب جب بھی ہمیں کال آتی ہے تو سب سے پہلے یہی پوچھتے ہیں کہ آپ ہی دیگ بنانے والی لڑکی ہونا، یہ سن کر مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ عیشا عام طور پر دعوتوں کے، نکاح کے، شادیوں کے اور ڈیلی روٹین کے آرڈرز لیتی ہیں، اس طرح انہیں کام کرنے میں آسانی بھی ہوتی ہے اور کام سنبھال بھی لیتی ہیں۔

عیشا بتاتی ہیں کہ اب تک انہوں نے زیادہ سے زیادہ 500 لوگوں کا کھانا بنایا ہے۔ لیکن اتنے بڑے آرڈر کے لیے بابا تین چار لوگوں کو بلا لیتے ہیں۔ لیکن اس سب میں حکم میرا ہی چلتا ہے، یعنی ریسیپی میری ہی ہوتی ہے۔ میرے دادا ابو کا ہوٹل تھا اور بابا کی شیف تھے اسی لیے مجھے بھی کھانا بنانا آگیا، میں کانٹینینٹل اور چائینیز کھانا بہت اچھے سے بنا لیتی ہوں۔ چھوٹے فنکشنز کے لیے عیشا ڈشز کا استعمال کرتی ہیں جبکہ بڑے فنکشنز کے لیے عیشا دیگ کو استمعال کرتی ہیں۔

عیشا کی بہن کی شادی میں عیشا ہی نے باورچی کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں، نکاح اور منگنی پر ڈیڑھ سو لوگوں کے لیے انہوں نے ہی کھانا بنایا تھا۔ لیکن عیشا کہتی ہیں کہ یہ میرے موڈ پر منحصر ہے کہ میں کھانا بناؤ یا نہیں چونکہ نکاح اور منگنی کے وقت موڈ اچھا تھا تو میں نے کھانا بنا لیا، مگر شادی کے دن گرمیاں تھیں، جس کی وجہ سے میں نے کھانا نہیں بنایا۔

عیشا کہتی ہیں کہ میری کزن کا نکاح تھا اور میرے ماموں نے کہا تھا کہ تین چار ڈشز بنا دو، اس وقت میں نے 17، 18 ڈشز بنائی تھی، جب ٹیبل پر مختلف ڈشز دیکھی تو لوگ کو چائینیز اور کانٹینٹل کھانوں کو سمجھ ہی نہیں پا رہے تھے، مگر انہیں یہ کھانے کافی پسند آئے تھے۔ عیشا اب یہ ارادہ بھی رکھتی ہیں کہ وہ اپنا کھانا فیکٹریز میں بھی بھجوائیں اس سے کھانے کی مانگ بھی بڑھے گی اور ان کے کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔

Ghar Ki Shadi Main Dishesh Khud Banai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghar Ki Shadi Main Dishesh Khud Banai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Ki Shadi Main Dishesh Khud Banai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3309 Views   |   23 Jun 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

گھر کی شادی میں 17 ڈشز خود بنائیں ۔۔ پاکستانی کی پہلی دیگ بنانے والی لڑکی کیسے مشہور ہو گئی؟ جانیے

گھر کی شادی میں 17 ڈشز خود بنائیں ۔۔ پاکستانی کی پہلی دیگ بنانے والی لڑکی کیسے مشہور ہو گئی؟ جانیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر کی شادی میں 17 ڈشز خود بنائیں ۔۔ پاکستانی کی پہلی دیگ بنانے والی لڑکی کیسے مشہور ہو گئی؟ جانیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔