ہرے دھنیے کے ان جادوئی اثرات سے آپ واقف ہیں؟

دھنیا سے کون واقف نہیں ،ایشیا میں اس کا استعمال تمام کھانوں میں ہوتا ہے اس کے علاوہ اسے اگر پکوڑوں میں شامل کیاجائے تو ان کا ذائقہ دوبالا ہوجاتاہے۔پنجاب اور سندھ کے دیہی علاقوں میں اس کی کاشت کی جاتی ہے ۔اس کو گھر کیاری میں بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ کھانے پکنے کے بعد ہرا دھنیا کی خوشبو سالن کو مزید ذائقہ دار بنا دیتا ہے ۔

دھنیا میں پوٹاشیم،کیلشیم،کاپر،آئرن ،زنک،وٹامن بی،وٹامن سی اور میگنیشیم پایا جاتا ہے۔دھنیا ایک خوشبودار سرسبز سبزی ہے اور اس کا بیج کھانوں کے ذائقہ میں اضافہ کرتا ہے۔

دھنیا کے فوائد:

٭ دھنیا نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
٭ دھنیا کے استعمال سے کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے۔
٭ دھنیا معدے کی جلن میں مفید ہے۔
٭ متلی اور پیچش میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
٭ دھنیا کثرت حیض میں کمی لاتا ہے۔
٭ دھنیا جوڑوں کے دردوں میں آرام لاتا ہے۔
٭ دھنیا ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھی ہوئی شکر میں کمی لاتا ہے۔
٭ دھنیا پیٹ درد میں مفید ہے۔
٭ دھنیا ہاضمے کو درست رکھتا ہے۔
٭ دھنیا معدے کو طاقت دیتا ہے۔
٭ دھنیا مقوی دل و دماغ ہے۔
٭ دھنیا کثرت شہوت میں کمی لاتا ہے۔
٭ دھنیا کے استعمال سے اچھی نیند آتی ہے۔
٭ سبز دھنیا کے استعمال سے قے رک جاتی ہے۔
٭ دھنیا کے استعمال سے بواسیر کا خون آنا بند ہو جاتا ہے۔
٭ دھنیا کھانے سے پیشاب جل کر نہیں آتا۔
٭ دھنیا پیٹ درد اور گیس کو ختم کرتا ہے۔
٭ دھنیا سے انٹریوں کی کمزوری دور ہو جاتی ہے۔
٭ دھنیا منہ کے چھالوں اور السر میں کھانا صحت دیتا ہے۔
٭ دھنیا جوڑوں کی سوجن کو دور کرتا ہے۔
٭ دھنیا خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔
٭دھنیا پیشاب آور ہے۔
٭ دھنیا گردوں کے لئے بھی مفید ہے۔
٭ کثرت احتلام میں فائدہ دیتا ہے۔
٭ جن مرد حضرات میں قوت باہ کی کمی ہو وہ اس کا استعمال ہر گز نہ کریں۔

Hary Dhaniye Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hary Dhaniye Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hary Dhaniye Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fatima  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4054 Views   |   02 May 2022
About the Author:

Fatima is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fatima is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہرے دھنیے کے ان جادوئی اثرات سے آپ واقف ہیں؟

ہرے دھنیے کے ان جادوئی اثرات سے آپ واقف ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہرے دھنیے کے ان جادوئی اثرات سے آپ واقف ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔