شادی کے موقع پر رنجیدہ ہوجانا عام بات ہے کیونکہ یہ ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب آپ اپنا گھر چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہی ہوتی ہیں، اس موقع پر والدین بھی بہت جذباتی ہوجاتے ہیں۔ اور اگر ماں یا باپ میں سے کوئی ایک حیات نہ ہو تو ان کی کمی بہت زیادہ کھلتی ہے۔
ایسا ہی کچھ اس لڑکی کے ساتھ ہوا، اس کی شادی سے پہلے اسکے والد کا انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنی شادی کے دن اپنے والد کا احساس زندہ رکھنے کیلیئے کچھ یادگار کرنے کا فیصلہ کیا۔
شادی کے دن کو یادگار بنانے کا ٹرینڈ
عام طور پر اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے لڑکیاں ماں کی شادی کا جوڑا پہن کر اس دن کو یادگار بنا لیتی ہیں- مگر آج ہم جس دلہن کا ذکر کرنے جا رہے ہیں اس نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے اپنی ماں کا جوڑا نہیں پہنا بلکہ اس نے ایسا کام کر دیا جس کو جان کر سب ہی جذباتی ہو گئے اور اس کی خوشیوں کے لیے دعا گو ہو گئے-
والد کے آخری خط کو دوپٹے پر کڑھائی کروانے والی دلہن
اپنی شادی کے موقع پر ہر لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کی دعاؤں کے سائے میں رخصت ہوں- مگر ہر لڑکی اتنی خوش قسمت نہیں ہوتی ہندوستان کے شہر راجستھان میں شادی کرنے والی سوانیا بھی ایسی ہی ایک لڑکی تھی-
جس کے والد کا کینسر کے مرض کے سبب اس کی شادی سے کچھ عرصے قبل انتقال ہو گیا تھا اگرچہ سوانیا کی شادی امان کلارا نامی لڑکے سے اس کی پسند سے ہو رہی تھی اور وہ اس کے لیے بہت خوش بھی تھی- مگر اس کے ساتھ ساتھ اس کو اپنی زندگی کے اس اہم ترین موقع پر والد کے ساتھ نہ ہونے کا دکھ بھی تھا-
مگر سوانیا نے اپنے والد کی اس کمی کو ایک انوکھے انداز میں پورا کیا اور اس نے اپنے والد کے آخری خط کے کچھ حصوں کواپنے سرخ عروسی جوڑے کے دوپٹے پر کڑھوا لیا-
اس حوالے سے سوانیا کا یہ کہنا تھا کہ اس کو محسوس ہوا کہ شادی کے اس موقع پر اس کے والد اس خط کے ذریعے اس کے ساتھ ساتھ ہیں اور اس کی رخصتی ان کی دعاؤں کے سائے میں ہی ہوئی ہے-
سوانیا نے اپنے والد کے اس خط کو فریم کروا کر محفوظ کر کے رکھا ہوا ہے جس کو اس نے سوشل میڈیا پر شئير بھی کیا ہے- سوانیا کے اس محبت بھرے انداز نے بہت ساری ان بیٹیوں کی آنکھیں نم کر دیں جو کہ اپنے باپ کی شفقت سے محروم ہو چکی تھیں
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bap Ke Khat Ko Dopaty Per Likhwa Lia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bap Ke Khat Ko Dopaty Per Likhwa Lia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.