زندگی میں پریشانی آزمائش بتا کر نہیں آتی اور اگر آپ کے پاس اچھے دوست اور اہلیہ موجود ہیں تو دنیا ہی انسان کیلئے جنت بن جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم ایک ایسے شخص کی کہانی لیکر پیش ہوئے ہیں جس نے دوستی کی آج تک کی اعلیٰ و عظیم مثال رقم کر دی۔
ہوا کچھ یوں کہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے شائیک کھجاویلی نامی ایک شخص کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی اور جب انہیں اسپتال لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ انہیں خون کی ایک بڑی بیماری ہے ۔ جس کے علاج کیلئے تقریباََ 25 لاکھ روپے لگیں گے جو کہ اس غریب کے پاس نہیں اور یہ بڑی رقم کا انتظام بھی صرف 2 دن میں کرنا ہے۔
اس کیلئے ان کے دوست جاوید آگے بڑھے اور گاؤں کے گھر گھر جا کر امداد جمع کرنا شروع کی مگر پھر بھی 1 لاکھ روپے ہی جمع ہوئے تو انہوں نے سوچا کہ اب منسٹرزاور ایم پی اے حضرات کے پاس جایا جائے تاکہ وہ ہمیں باقی کی رقم جلد چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں سے دلوا دیں ۔ تاکہ میرے اس غریب دوست کے گھر خوشیاں آجائیں۔
اور تو اور جب سے بچوں اور اہلیہ نے سنا ہے کہ انہیں لیوکیمیا ہے ان کی راتوں کی نیند اڑ گئی ہے۔ 2 بڑے بیٹے علی امام شاہ اور کلابی جو کہ ابھی 10 ویں جماعت میں پڑھتے ہیں یہ ہر وقت پریشان رہتے ہیں اپنی تعلیم پر بھی تواجہ نہیں دے پاتے جبکہ چھوٹی بہنیں بی اداس رہتی ہیں۔
یاد رہے کہ اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد آج ہر شخص کی یہ خواہش ہے کہ اللہ پاک اسے بھی دردل دل رکھنے والا اس طرح کا کوئی دوست زندگی میں ضرور دے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dost Marne Wala Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dost Marne Wala Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.