سردیوں میں گیس کے کم پریشر سے پریشان ہیں؟ جانیں اس کو گھر میں ٹھیک کرنے کا وہ طریقہ جس سے آپ کی بھی بڑی مشکل آسان ہو

گیس نے تو جینا محال کر دیا ہے نہ صبح میں ناشتہ بنا سکتے ہی اور نہ دوپہر یا رات کا کھانا وقت پر بن پاتا ہے کیونکہ گیس تو ہوتی ہی نہیں ہے یا اگر تھوری سی گیس آ بھی رہی ہو تو اس کا پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ ہم کھانا تو نہیں بنا سکتے، روٹی بناؤ تو وہ اسیی کڑک ہو جاتی ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے اب پاپڑ کھانے پڑیں گے۔

خواتین گیس کی وجہ سے پریشان اور مرد حضرات میں چڑ چڑاہٹ آگئی ہے، کھانا وقت پر نہیں ملے گا یا گرم نہیں ملے گا تو سب کو ہی اکتاہٹ ہوگی، اخر کب تک بازار سے مہنگا کھانا خرید کر لائیں گے۔

ایسے میں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اپنے گیس کا پریشر بڑھانے کا وہ طریقہ جس سے شاید آپ کی بھی بڑی مشکل آسان ہو جائے گی۔

گیس پریشر بڑھانے کے اگر آپ بھی پریشان ہیں تو ابھی اپنے گیس میٹر کے نیچے لگے ہوئے ریگولیٹر کو نکالیں اور اس کی صفائی بتائے گئے طریقے سے کریں یا کاریگر سے کروالیں، یوں گیس پریشر بھی بڑھے گا اور گیس کے بل میں اضافی یونٹس کا بھی اضافہ نہیں ہوگا۔

گیس کا پریشر برنر کے اندر گھس جانے والی مٹی یا کچرے سے بھی کم ہوتا ہے، ایسے میں سب سے پہلے اپنے برنر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ایک وقت میں ایک برنر کا استعمال کرنے سے آپ کا کھانا بھی جلدی پکے گا اور اضافی گیس کے یونٹس بھی استعمال نہیں ہوں گے

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   900 Views   |   07 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سردیوں میں گیس کے کم پریشر سے پریشان ہیں؟ جانیں اس کو گھر میں ٹھیک کرنے کا وہ طریقہ جس سے آپ کی بھی بڑی مشکل آسان ہو and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سردیوں میں گیس کے کم پریشر سے پریشان ہیں؟ جانیں اس کو گھر میں ٹھیک کرنے کا وہ طریقہ جس سے آپ کی بھی بڑی مشکل آسان ہو) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.