یہ دال رات کے 4 بجے تک ملتی ہے ۔۔ کراچی میں موجود ایسی دکان جہاں کی مشہور دال کھانے کے لیے لوگ رات میں آتے ہیں

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسی معلومات فراہم کی جاتی ہیں جو کہ دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہوٹل کے بارے میں بتائیں گے جہاں دال فرائی کھانے لوگ رات 4 بجے بھی آتے ہیں۔

کراچی کے کئی علاقے ہیں جو کہ اپنے کھانوں کی وجہ سے مشہور ہیں جیسے کہ لیاقت آباد کی نلی بریانی، برنس روٹ کے دہی بلے اور بن کباب، پی آئی ڈی سی کا پان اور بہت کچھ۔

اسی طرح کراچی کا علاقہ ہے رنچھوڑ لائن جو کہ رہائشی علاقہ تو ہے ہی لیکن یہاں موجود رہائشی اس علاقے کو دیگر علاقوں سے منفرد اپنے طور طریقوں سے بناتے ہیں۔

رنچھوڑ لائن میں ایک ایسا ہوٹل ہے جہاں رات کے 4 بجے بھی دال فرائی اور انڈا تیار کیا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ ہوٹل حاجی کی دال فرائی اور فرائی آملیٹ کے نام سے مشہور ہے، صرف یہی نہیں بلکہ فرائی آملیٹ اور دال کے ساتھ بن بھی دیا جاتا ہے، جس سے کھانے کا مزاح دوبالا ہو جاتا ہے۔

یہ ویڈیو فوڈی بوائز کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی جسے سول برادز کے گروپ میں شئیر کیا گیا تھا، ساتھ ہی لکھا تھا کہ 30 سال سے یہ ہوٹل قائم ہے جہاں روزانہ رات 4 بجے تک دال فرائی اور فرائی آملیٹ موجود ہوتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شخص دال کا تڑکا بڑے ہی پُر لطف انداز میں لگا رہا ہے، اور جیسے ہی اس تڑکے کو دال میں ڈالتا ہے دیکھنے والوں کے منہ میں بھی پانی آجاتا ہے۔

جبکہ ایک پین میں کتری ہوئی ہری مرچ اور پیاز بھی ڈالی جا رہی ہے، جبکہ اس عام ڈش کو بھی اس طرح بنا کر پیش کیا جاتا ہے کہ کھانے والا دوبارہ آنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1007 Views   |   07 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about یہ دال رات کے 4 بجے تک ملتی ہے ۔۔ کراچی میں موجود ایسی دکان جہاں کی مشہور دال کھانے کے لیے لوگ رات میں آتے ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (یہ دال رات کے 4 بجے تک ملتی ہے ۔۔ کراچی میں موجود ایسی دکان جہاں کی مشہور دال کھانے کے لیے لوگ رات میں آتے ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.