یہ ایک مشہور ڈرامے میں بھی کام کرچکی ہیں٬ ساجد حسن کی اہلیہ کون ہیں اور شادی کیسے ہوئی؟ جوڑے کے دلچسپ انکشاف

ساجد حسن پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے بہت باصلاحیت اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں کچھ حیرت انگیز کردار ادا کیے ہیں جبکہ ساجد حسن ایک شاندار میزبان کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ ساجد حسن جانتے ہیں کہ سامعین کو کس طرح متاثر کرنا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ساحد حسن کرکٹر بننا چاہتے تھے لیکن وہ ایک اداکار بن گئے مگر پھر بھی انہوں نے اپنے پیشے کے ساتھ مکمل انصاف کیا جس کا ثبوت ان کی بہترین اداکاری اور میزبانی ہے-

ساجد حسن کی اہلیہ کا نام شکیلہ چھپرا ہے اور یہ ایک خوبصورت ترین جوڑا ہے۔ شکیلہ پیشے کے اعتبار سے یوگا انسٹرکٹر اور فٹنس ٹرینر ہیں- حال ہی میں اس جوڑے نے ندا یاسر کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی 33 سالہ شادی شدہ زندگی سے متعلق دلچسپ معلومات اپنے فینز کے ساتھ شئیر کیں-

ساجد حسن نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک بار ان کی اہلیہ نے ان سے کچھ بال کاٹنے کے لیے کہا- جس پر ساجد حسن نے اپنی اہلیہ کے بال کاٹنا شروع کردیے لیکن شکیلہ مطمئین نہیں ہوئیں اور ساجد حسن کو مزید بال کاٹنے کے لیے کہا-

ساجد حسن کا کہنا تھا کہ میں اہلیہ کی بات سن کر مزید بال کاٹتا چلا گیا یہاں تک کہ مجھے خوف ہوا کہ ان کی بال کچھ زیادہ ہی کاٹ دیے گئے ہیں- لیکن شکیلہ اب بھی مطمئین نہیں تھی لیکن انہوں نے مجھے کہا کہ آپ چھوڑ دیں میں خود اپنے بال کاٹ لیتی ہوں- جس کے بعد میں خود سونے چلا گیا اور شکیلہ اپنے بال خود کاٹنا شروع ہوگئیں-

صبح جب میں جاگا تو یہ دیکھ کر یکدم چونک گیا کہ رات بھر میں شکیلہ نے اپنے اتنے زیادہ بال کاٹ دیے کہ اب وہ تقریباً گنجی ہوچکی تھیں-

لیکن اس موقع پر ساجد حسن کا مزید کہنا تھا کہ شکیلہ ایک خوبصورت خاتون ہیں اور وہ انتہائی کمال سے کسی بھی روپ کے ساتھ خود کو ڈھالنے کا ہنر جانتی ہیں-

دورانِ شو ندا یاسر نے ساجد حسن اور ان کی اہلیہ سے شادی کی پیشکش کے حوالے سے بھی دریافت کیا- جس پر شکیلہ کا کہنا تھا کہ ساجد حسن مجھے اکثر و بیشتر فون کالز کرتے تھے اور شادی کی آفر کرتے تھے جبکہ میں نے 5 سے 6 بار انکار کیا- آخر کار ایک روز ساجد نے مجھے کال کر کے کہا کہ میں کام کے سلسلے میں لاہور جا رہا ہوں اور میں جب واپس آؤں اور آپ اگر مجھ سے نہ ملیں تو ﷲ کرے آپ مر جائیں-

جس پر ساجد حسن نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں ڈائیلاگ رائٹر ہوں ویسے مجھے یاد نہیں کہ میں نے ایسے کہا جبکہ شکیلہ کا کہنا تھا کہ رمضان میں سچ بولنا چاہیے-

ساجد حسن اس شو میں بہت صاف گو رہے اور انہوں نے بتایا کہ وہ کون سی خوبیاں تھیں جنہوں نے انہیں اپنی بیوی کی طرف راغب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور اداکار ایک ایسی بیوی چاہتے تھے جو ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں مداخلت نہ کرے۔ دوسری طرف شکیلہ کا بھی یہ کہنا تھا کہ وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جو ہر وقت شوہر کے لیے کھانا پکانے یا لاڈ کرنے میں مصروف رہے اور وہ ایک مضبوط عورت ہیں، اس لیے ان کے شوہر ان کی طرف متوجہ ہوئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شکیلہ کھانا نہیں پکاتی ہیں جبکہ ساجد حسن کھانے کے بہت شوقین ہیں- ایسے شکیلہ کی والدہ ہی انہیں کھانا بھجواتی ہیں یا پھر کبھی کبھی شکیلہ بھی کوکنگ کر لیتی ہیں- تاہم شکیلہ کا کہنا تھا اس طرح ہمارے گھر کا انتظام چل رہا ہے-

شکیلہ بھی ایک فنکارہ رہ چکی ہیں اور انہوں نے پاکستان کے مشہور ڈرامہ سیریل تان سین میں کام کیا جو 80 کی دہائی میں موسیقار کی زندگی پر مبنی ایک مشہور ڈرامہ تھا۔

شو کے دوران اس جوڑے نے انتہائی روایتی انداز اور دوستانہ ماحول میں اپنی زندگی سے متعلق بات چیت ناظرین کے ساتھ شئیر کی-

Sajid Hasan Ki Ahliya Kon Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sajid Hasan Ki Ahliya Kon Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sajid Hasan Ki Ahliya Kon Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In News  |   0 Comments   |   3380 Views   |   31 Mar 2023
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

یہ ایک مشہور ڈرامے میں بھی کام کرچکی ہیں٬ ساجد حسن کی اہلیہ کون ہیں اور شادی کیسے ہوئی؟ جوڑے کے دلچسپ انکشاف

یہ ایک مشہور ڈرامے میں بھی کام کرچکی ہیں٬ ساجد حسن کی اہلیہ کون ہیں اور شادی کیسے ہوئی؟ جوڑے کے دلچسپ انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ ایک مشہور ڈرامے میں بھی کام کرچکی ہیں٬ ساجد حسن کی اہلیہ کون ہیں اور شادی کیسے ہوئی؟ جوڑے کے دلچسپ انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔