آج کل خواتین میں بلڈ پریشر کی بیماری بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کی وجہ سے اکثر خواتین کو چہرے پر عمر سے قبل جھریوں کی شکایت بھی ہو رہی ہے۔ جس کے لئے اکثر خواتین پریشان نظر آتی ہیں کیونکہ ان کی خوبصورتی اور صحت دونوں ہی خراب ہو رہی ہیں اور آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ قہوے میں گُڑ ڈال کر پینے سے آپ کو ان جیسے کئی مسائل میں فائدہ ہوسکتا ہے۔
آج کے-فوڈز آپ کو 5 اقسام کے قہوے اور ان میں گُڑ ڈال کر پینے کے اہم فائدے بتانے جا رہا ہے تو پینا نہ بھولیں اور ایک مرتبہ ضرور ان کا استعمال کریں:
قہوے اور ان کے فائدے:
٭ تُلسی کا قہوہ:
تُلسی کا قہوہ اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل ہونے کے ساتھ ساتھ وٹامن سی اور زنگ سے بھرپور ہوتا ہے اور اگر اس میں آپ آدھا چمچ گُڑ بھی شامل کر لیں تو اس میں فاسفورس، کیلشیم، آئرن، اور وٹامن بی کے ساتھ ساتھ میگنیشیم کی خصوصیات بھی شامل ہو جائیں گی جو کہ نہ صرف آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کریں گی بلکہ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کریں گی۔
٭ ہلدی کا قہوہ:
ہلدی کا قہوہ دراصل ہلدی کی چائے کو کہتے ہیں جس میں آپ ایک کپ پانی میں آدھا چمچ ہلدی ڈال کر قہوہ تیار کرلیں اور اس میں گُڑ شامل کرکے پی لیں۔ اس کی مدد سے آپ کو کسی بھی قسم کا وائرل انفیکشن نہیں ہوگا اور جلد کی خوبصورتی خصوصاً جھریوں کے خاتمے میں مدد ملے گی کیونکہ ہلدی بھی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹریل ہے اس میں کرکیومن، کیلشئیم اور گلوکوز پایا جاتا ہے جو کہ آپ کی جلد کے تمام مسائل کو کنٹرول کرتا ہے۔
٭ لیمن گراس کا قہوہ:
لیمن گراس بلڈ پریشر کو ختم کرنے میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اس میں وٹامنز سیریز پائی جاتی ہیں جو خون کے اندرونی بہاؤ کو کنٹرول میں رکھتی ہیں۔ ٭ لونگ کا
قہوہ:
لونگ میں وٹامن سی، فائبر، مینگنیز، اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اور وٹامن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، اس کا قہوہ پینے سے بدہضمی، معدے کی جلن، پیٹ کا درد، دانت کا درد سمیت جھریوں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
٭ ادرک کا قہوہ:
ادرک میں بیٹاکیروٹن، ایسکوربک ایسڈ، میگنیشئم اور دیگر معدنیات پائی جاتی ہیں جو کہ صحت کے ساتھ حُسن کو بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔ ادرک کے قہوے میں گُڑ بلڈ پریشر، شوگر، دل کے امراض اور مدافعتی نظام کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ یہ قہوہ روئی میں ڈبو کر چہرے پر لگانے سے کھلے مساموں کی صفائی بھی ہو جاتی ہے اور سکن ٹون بھی بہتر ہو جاتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qehwa Main Gurr Shamil Karne Ka Faida and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qehwa Main Gurr Shamil Karne Ka Faida to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.