کافور جلا کر گھر کی کھڑکیوں پر رکھ دیں اور پھر کمال دیکھیں ۔۔صحت کے لیے خطرناک مچھروں سے نجات کے یہ طریقےنہیں جانتے تو آج ہی آزمائیں

گرمی ہو یا سردی ضدی مچھر ہر موسم میں گھروں میں داخل ہوکر خوب ستاتے ہیں جن کو مارنے کے لیے ہم مختلف اقدامات کرتے ہیں۔ کوئی مچھر مار لوشن کا استعمال کرتا ہے ، کوئی کوائل جلاتا ہے تو کوئی کمروں میں اسپرے کر کے مچھروں کو بھگاتا ہے۔

مگر کئی بار یہ طریقے ناکام ہوجاتے ہیں جس کے بعد ہم چڑچڑے پن کا مزیدشکار ہوجاتے ہیں۔ مچھروں کا مارنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ان سے ملیریا اور ڈینگی پھیلتا ہے، یہ چھوٹا سا جاندار انسان کو موت کے منہ تک پہنچا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ’ارتھ ڈیڈلسٹ انیمل‘ بھی کہا جاتا ہے۔

لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اگر آپ کو ان چیزوں سے فائدہ نہیں ہورہا ہے تو گھروں میں موجود روزمرہ کی چیزیں کب کام آئیں گی۔

مچھر حشرات الارض کی ایک قسم ہے جو ہر سال لاکھوں زندگیاں نگل جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے ’ارتھ ڈیڈلسٹ انیمل‘ بھی کہا جاتا ہے۔

آج کل ہر جگہ مچھروں کی بھر مار ہے اور طبی ماہرین ہر صورت ان سے بچاؤ تجویز کرتے ہیں، شام کے ہوتے ہی اگر کھڑکیاں دروازے بند بھی کر دیے جائیں تو ناجانے جسامت میں یہ چھوٹا کیڑا کہاں سے آ جاتا ہے۔

پریشان نہ ہوں کیونکہ انسانی صحت کے لیے خطرناک مچھروں سے بچاؤ کے لیے ان طریقوں پر عمل کر کے آپ مچھروں سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

انڈے کے کارٹن

اگر مچھر بھگانے والے کوائیل کا استعمال کرنے سے سانس کی تکلیف ہوتی ہے تو کارڈ بورڈ سے بنے انڈے کے کارٹن سے مدد لی جا سکتی ہے، کارٹن کو آگ لگائیں اور اس سے پیدا ہونے والی بو اور دھوائیں سے فائدہ اٹھائیں۔

کافی

مچھر کو گھر سے دور بھگانے کے لیے کافی سب بھی مدد لی جا سکتی ہے، گھر کے جس بھی حصے کو مچھروں سے پاک کرنا ہوں وہاں کافی کے بیج رکھی دیں، کافی کی کڑوی خوشبو سےمچھر نہیں آئیں گے۔

کینو کے چھلکے

کیڑوں مکوڑوں کو ترش مہک پسند نہیں ہوتی، کینو اور مالٹوں کی ترش خوشبو مچھروں بلکہ چیونٹیوں اور مکھیوں کو بھی دور بھگاتی ہے، اس موسم میں مچھروں سے بچاؤ کے لیے مالٹے کے چھلکوں کو پیس لیں اور متاثرہ جگہ پر چھڑک دیں۔

کافور

مچھروں کو بھگانے کے لیے کھڑکی اور دروازوں کے قریب کافور جلادیں اور آدھے گھنٹے کے لیے گھر کو مکمل طور پر بند کردیں، کافور کے جلنے سے پیدا ہونے والا دھواں گھر کے اندر سے تمام مچھروں کو مار دے گا۔

برتن دھونے والا صابن

برتن دھونے کے لیے استعمال ہونے والے محلول کے (لیکویڈ) چند قطرے کسی پلیٹ میں ڈال کر چھوڑ دیں، اس محلول کی خوشبو سے مچھر اس پر بیٹھنے پر مجبور ہو جائیں گے اور وہیں مر جائیں گے۔

نیم کا تیل

نیم کا کڑوا تیل مچھروں سے نجات کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے، نیم کے تیل کو موسکیٹو لوشن کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Macharon Ko Bhagane Ki Asan Tips

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Macharon Ko Bhagane Ki Asan Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Macharon Ko Bhagane Ki Asan Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1591 Views   |   13 Feb 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

کافور جلا کر گھر کی کھڑکیوں پر رکھ دیں اور پھر کمال دیکھیں ۔۔صحت کے لیے خطرناک مچھروں سے نجات کے یہ طریقےنہیں جانتے تو آج ہی آزمائیں

کافور جلا کر گھر کی کھڑکیوں پر رکھ دیں اور پھر کمال دیکھیں ۔۔صحت کے لیے خطرناک مچھروں سے نجات کے یہ طریقےنہیں جانتے تو آج ہی آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کافور جلا کر گھر کی کھڑکیوں پر رکھ دیں اور پھر کمال دیکھیں ۔۔صحت کے لیے خطرناک مچھروں سے نجات کے یہ طریقےنہیں جانتے تو آج ہی آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔