ترکی میں سیب کی چائے پی جاتی ہے۔۔ ذہنی سکون کے علاوہ اور کون کون سے فائدے پہنچاتی ہے ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ

ترکی کے ڈرامے اور ترکی کی سیر آج کل لوگوں میں بہت مقبول ہورہی ہے، ترکی کی ثقافت کو لوگ پسند بھی کر رہے ہیں ان کے روایتی لباس اور زیور بھی لوگوں میں پسند کیے جارہے ہیں۔ جب ترکی کا اتنا ذکر ہے تو آج ترکی کی چائے کی بھی کچھ بات ہو جائے کہ یہ کتنی فائدے مند اور کارآمد ہے، وہاں ایپل ٹی پی جاتی ہے، مہمانوں کی تواضع بھی اسی ایپل ٹی سے کی جاتی ہے یہ ان کا روایتی مشروب ہے جو کہ بہت مشہور بھی ہے، آج ہم بتائیں گے کہ اس ایپل ٹی سے کیا کیا فائدے مل سکتے ہیں۔

آج کل ملک میں بارشوں اور سیلاب میں ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے اسے دیکھ دیکھ کر لوگ اینزائٹی اورڈپریشن میں مبتلا ہورہے ہیں۔ ایسے میں ایسی کون سی دوا یا غذا لی جائے کہ جوصحت کے لئے بھی اچھی ہو اور آپ کے دوسرے امراض میں بھی فائدہ پہنچائے۔ اسی لئے ہم آپ کے لئے ڈاکٹر بلقیس کا ایک زبردست نسخہ لے کر آئے ہیں ، جس کے استعمال سے آپ کو ذہنی طور پر بھی سکون ملے گا، اعصابی سکون پہنچائے، کسی بھی قسم کا بخار ہو، نیند نہ آرہی ہو، خفقان یا دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو، شوگر پیشنٹ ہو وہ بھی اس کو لے سکتے ہیں، یادداشت خراب ہو، کھانسی ، گلا خراب میں بھی فائدہ پہنچانے والا نسخہ ہے۔ جی ہاں ہم یہاں سیب کی چائے لے کر آئے ہیں اس کے استعمال سے آپ کو یہ سب فوائد حاصل ہوں گے۔

سیب آدھا (نرم ہو)
دیسی لہسن 2 سے 3 جوے
لونگ 1 سے 2 عدد
پانی 2 کپ
لیموں آدھا
شہد ایک چمچ

سیب چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اسے ایک گلاس پانی میں ڈال دیں اور چولہے پر چڑھا دیں۔ اب اس میں لہسن کے جوے کاٹ کر ڈال دیں ۔ اس کے بعد 2 لونگیں ڈال دیں۔ اور ڈھانک کر پکنے دیں۔ جب ایک کپ رہ جائے تو چولہا بند کردیں۔ کپ میں نکال کر اس میں لیموں کا رس اور شہد ڈال کر پئیں۔ یہ بے انتہا فائدہ مند ہے۔ بے شمار امراض میں فائدہ مند ہے اسے آزما کر ضرور دیکھیں۔

Apple Tea Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Apple Tea Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Apple Tea Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   21434 Views   |   30 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ترکی میں سیب کی چائے پی جاتی ہے۔۔ ذہنی سکون کے علاوہ اور کون کون سے فائدے پہنچاتی ہے ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ

ترکی میں سیب کی چائے پی جاتی ہے۔۔ ذہنی سکون کے علاوہ اور کون کون سے فائدے پہنچاتی ہے ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ترکی میں سیب کی چائے پی جاتی ہے۔۔ ذہنی سکون کے علاوہ اور کون کون سے فائدے پہنچاتی ہے ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔