کہتے ہیں کہ کھجور ایک گرم غذا ہے، لیکن رمضان ہے اور ہم روزانہ گرمی کے اس موسم میں کھجور کا استعمال کر رہے ہیں۔۔۔ کہیں گرمی کے موسم میں کھجور کا استعمال نقصان دہ تو نہیں؟؟؟ جانیں

رمضان میں میں کھجور سے روزہ کھولنا سنتِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہے، ساتھ ہی یہ غذائیت سے بھر پور نعمت ہے، جو جسم سے خون کی کمی جو ختم کر کے صحت فراہم کرتا ہے۔
لیکن یہ کھجور تاثیر کے اعتبار سے گرم غذا ہے، تو ذہن میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ گرم موسم میں کھجور کا استعمال کہیں نقصان دہ تو نہیں۔
اس سوال کا جواب آج ہم آپ کو دیں گے تاکہ آپ بلا جھجھک رمضان میں کھجور کا استعمال جاری رکھ سکیں، چاہے گرمی ہو یا سردی۔

گرمیوں میں کھجور کا استعمال:

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھجور کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے اور اس کا استعمال سردی میں زیادہ مفید ہے، لیکن گرمیوں میں اس کو کھانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے البتہ مقدار کا خیال رکھ کر کھائی جائے تو یہ نقصان دہ ثابت نہیں ہوگی۔

گرمیوں میں روزانہ کتنی کھجور کھائی جا سکتی ہیں؟؟

رمضان میں تو ہم روزانہ ہی سحر و افطار میں کھجور کھاتے ہیں، لیکن ضروری یہ ہے کہ اس کو کھانے کی مقدار کی حد کا خیال رکھا جائے تاکہ یہ نقصان دہ ثابت نہ ہو۔
دراصل گرمیوں میں صرف دو یا تین کھجوریں کھانا ہی صحت کے لیے بہتر ہے، اس سے زائد کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہو سکتی ہے ساتھ ہی یہ معدے میں درد کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔
تو پھر رمضان میں کھانے پینے میں احتیاط کریں اور صرف 2 سے 3 کھجور کھا کر صحت متوازن رکھیں۔

کھجور کی افادیت:

کھجور خون کی کمی دور کرنے کے لیے بہترین ذریعہ ہے۔
اس کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے فائدہ مند ہے۔
کھجوروں میں وافر مقدار میں منرلز موجود ہوتا ہے۔
اس کا استعمال امراض قلب کے لئے مفید ہے اور دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کھجور کا استعمال ہیضے کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

Garmi Ke Mosam Khajoor Khayen Ya Nahe

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garmi Ke Mosam Khajoor Khayen Ya Nahe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garmi Ke Mosam Khajoor Khayen Ya Nahe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7381 Views   |   19 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کہتے ہیں کہ کھجور ایک گرم غذا ہے، لیکن رمضان ہے اور ہم روزانہ گرمی کے اس موسم میں کھجور کا استعمال کر رہے ہیں۔۔۔ کہیں گرمی کے موسم میں کھجور کا استعمال نقصان دہ تو نہیں؟؟؟ جانیں

کہتے ہیں کہ کھجور ایک گرم غذا ہے، لیکن رمضان ہے اور ہم روزانہ گرمی کے اس موسم میں کھجور کا استعمال کر رہے ہیں۔۔۔ کہیں گرمی کے موسم میں کھجور کا استعمال نقصان دہ تو نہیں؟؟؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہتے ہیں کہ کھجور ایک گرم غذا ہے، لیکن رمضان ہے اور ہم روزانہ گرمی کے اس موسم میں کھجور کا استعمال کر رہے ہیں۔۔۔ کہیں گرمی کے موسم میں کھجور کا استعمال نقصان دہ تو نہیں؟؟؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔