Humayun Saeed On Student Teacher Romance In Main Manto Nahi Hoon
اے آر وائے ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ "میں منٹو نہیں ہوں" کے ہر کردار نے ناظرین پر الگ ہی اثر چھوڑا ہے۔ ایک طرف بہترین اداکاری کی تعریفیں ہورہی ہیں تو دوسری طرف ایک پہلو نے سب کو چونکا دیا، استاد اور شاگرد کے رشتے میں پروان چڑھتا رومانس۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد اس کہانی کے اس حصے سے ناخوش ہے، خاص طور پر اس لیے کہ دونوں کے درمیان عمر کا فرق بہت نمایاں دکھایا گیا ہے۔
معروف اداکار ہمایوں سعید نے ملیحہ رحمان کے شو پر آکر اس معاملے پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا، کیا اصل زندگی میں ٹیچر– اسٹوڈنٹ رومانس نہیں ہوتے؟ بلکل ہوتے ہیں، لوگ محبت کرتے ہیں، پھر شادیاں بھی کرتے ہیں۔
ہمایوں نے مزید وضاحت کی کہ، کہانی میں یہ رومانس ابتدا سے نہیں بلکہ صرف ایک کِرَش کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔ مہمل جس ماحول میں پلی بڑھی وہاں صرف تشدد، شور اور تلخی تھی۔ ایسے میں جب اسے ایک ایسا شخص نظر آیا جو پُرسکون ہے، خود کھانا پکاتا ہے، نرمی سے بات کرتا ہے— وہ متاثر ہوئے بغیر رہ نہ سکی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ڈرامہ ساز چاہتے تو آغاز سے ہی رومانوی ٹریک ڈالتے، لیکن یہاں صرف حالات کی وجہ سے جنم لینے والا ایک جھکاؤ دکھایا گیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ: ناظرین اس "کِرَش" کو قبول کریں گے یا نہیں؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Humayun Saeed On Student Teacher Romance In Main Manto Nahi Hoon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Humayun Saeed On Student Teacher Romance In Main Manto Nahi Hoon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.