ڈبل چن سے نجات پانے کے7 ٹوٹکے
وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اکثر کچھ خاص جگہوں پر جمع ہونے والی چربی کو لے کر زیادہ فکر مند رہتے ہیں جن میں سب سے اہم اور قابل ذکر تھوڑی کے نیچے جمع ہونے والے فیٹی ٹشوز ہیں
جنھیں دہری تھوڑی یا ڈبل چن بھی کہتے ہیں ۔ بعض اوقات دوہری تھوڑی یا ڈبل چن کا مسئلہ محض زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایجنگ یعنی عمر بڑھنے کے باعث بھی ہوسکتا ہے ۔ تھوڑی کے نیچے موجود پٹھا جسے مسکیولس مائلو ہائیڈس کہتے ہیں لچک کھو دیتا ہے اور لٹکنے لگتا ہے۔ اس کے صحت پر تو کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے لیکن یہ دیکھنے میں بدنمالگتی ہے اور اکثر افراد اس کی وجہ سے خود اعتمادی میں کمی محسوس کرتے ہیں ۔ اسے چھپانے کے لیے کئی لوگ خصوصاًخواتین مفلر یا کاسمیٹکس کا سہارا لیتی ہیں لیکن یہ اس مسئلے کا محض وقتی حل ہوتا ہے ۔ اسکے علاوہ اس سے نجا ت پانے کے لیے سرجری بھی کرائی جاتی ہے لیکن یہ ایک انتہائی تکلیف دہ اور مہنگا طریقہ ہے ۔
ان گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے آپ بنا پیسے خرچ کیئے گھر بیٹھے ڈبل چن یا دوہری تھوڑی سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں :
1۔ کوکوا بٹر
کوکوا بٹر میں موائسچرائزنگ خصوصیات ہوتی ہیں جس سے لٹکی ہوئی جلد ٹھیک ہو جاتی ہے اور مردہ خلیات سے بھی نجات مل جاتی ہے ۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد پر سے بڑھتی عمر کے اثرات کو دور کرتا ہے ۔ یہ جلد کو نمی مہیا کرتا ہے اور اس میں لچک پیدا کرتا ہے ۔ 1سے 2چمچ کوکوا بٹر کو ذرا سا گرم کریں ۔پھر چہرے ، تھوڑی اور گردن پر لگالیں ۔ 15منٹ تک ہلکے ہاتھ سے مسا ج کریں۔ ہاتھوں کو گردن سے تھوڑی کی طرف لے جائیں ۔ اس عمل کو روزانہ رات کو دہرائیں ۔
2۔ سبز چائے
اس چائے کے استعمال سے بھی جلد لچک دار ہو جاتی ہے ۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ زائد کیلری جلانے میں مدد کرتے ہیں ۔ دن میں تین کپ سبز چائے کے پئیں ۔ اس کے علاوہسبز چائے کے بیگز سے جلد کا مساج بھی کیا جا سکتا ہے ۔
3۔ دودھ کی بالائی
دودھ کی بالائی سے جلد میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے ۔ چند منٹوں تک دودھ کی بالائی سے چہرے اور گردن کا مساج کرنے سے جلد ترو تازہ اور لچک دار ہوجاتی ہے ۔ اس سے جلد کو ضروری غذائیت بھی فراہم ہوتی ہے ۔ دودھ اور شہد کا ماسک بنا کر چہرے اور گردن پر لگایا جا سکتا ہے ۔اسے دس منٹ لگا رہنے دیں پھر ہلکے گرم پانی سے صاف کردیں ۔
4۔ گردن کی ورزش
حرکت نہ کرنے کی وجہ سے اکثر گردن کے پٹھے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے تھوڑی کے نیچے چربی جمع ہونے لگتی ہے ۔ کم از کم دن میں دو مرتبہ گردن کو گول گھمائیں۔ اس سے ڈبل چن بہت جلدی ختم ہو جائے گی ۔ایک اور ورزش اس طرح سے ہے کہ اپنی زبان باہر نکالیں اور دس تک گنتی گنیں ۔ اس ورزش کو دن میں پانچ سے چھ بار کریں ۔
5۔ تھوڑی کو باندھنا
سب سے پہلے تھوڑی پر روئی کے ٹکڑے سے زیتون کا تیل لگائیں۔ پھر تھوڑی کو ایک پلاسٹک شیٹ سے باندھ لیں ۔ا س پر تولیہ کنکنا گرم کرکے لپیٹ لیں ۔ 45منٹ تک اسی طرح چھوڑ دیں ۔ا س عمل کو بہترین نتائج کے لیے روزآنہ دہرائیں ۔
6۔ جسم کی پوزیشن
ہمارے اٹھنے بیٹھنے کا ڈھنگ ہمارے جسم کی بناوٹ پر گہرا اثرڈالتا ہے ۔ اخبار یا کتاب پڑھتے ہوئے اپنی تھوڑی ہمیشہ سیدھی رکھیں ۔ گردن زیادہ دیر تک جھکا کر مت رکھیں ۔ سر کو بہت زیادہ نیچے یا پیچھے کی طرف جھکانے یا کھینچنے سے تھوڑی کی کھال لٹکنے لگتی ہے ۔ ہمیشہ کمر سیدھی کر کہ بیٹھیں اور کھڑے ہوں ۔ بغیر ہاتھ کا استعمال کیئے فون گردن اور کان کے درمیان نہ رکھیں ۔
7۔ غذاکا انتخاب
وزن بڑھانے والی غذائیں جن میں سوڈیئم ، چینی اور جنک فوڈ شامل ہیں، سے احتیاط کریں۔ تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں ۔ پانی زیادہ پینے سے بھی جلدمیں تناؤ پیدا ہوتا ہے اور وہ لچکدار ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ایسے میں وٹامن ای کا استعمال بھی مفید ہے جیسے کے خشک میوہ جات، گنا، سیب، دودھ سے بنی اشیا، ہری سبزیاں، پھلیاں، براؤن رائس اور موسمبی وغیرہ۔
Get rid of double chin with 7 remedies:
People who desire to lose weight are sometimes worried about the fat on some specific parts of the body especially the chin. Some fatty acids are collected downside the chin which causes the double chin. Double chin can not only occur because of gaining weight but it is also a sign of aging. Because of ageing, sometimes the lower muscle of chin which is called milohyde muscle loses its flexibility and starts appearing on the lower side of chin. It does not have any negative effects on health but it does not look good and people lose their confidence because of it. Many people especially ladies use mufflers and cosmetics to hide double chin but it is not the permanent solution of double chin. Surgery is also done to remove double chin but it is very aggravated and expensive.
Now you can get rid of double chin without wasting your money by these simple remedies:
1-Cocoa butter:
Cocoa butter has moisturizing characteristics because of which loosen skin is treated. It also helps to reduce dead skin pores. The anti-oxidants in cocoa butter reduce the signs of aging. It provides moisture to the skin and makes it flexible. Heat 1 or 2 tbsp of cocoa butter and apply it over the face, body and neck. Massage with mild hands for 15 minutes. Massage upwards from neck to the chin. Repeat this process daily at night.
2-Green tea:
Skin can be made flexible by the help of green tea. Anti-oxidants present in green tea helps to burn extra calories. Take three cups of green tea daily to reduce double chin. Also massage your face and neck with green tea bags.
4-Cream of milk:
Cream of whole milk helps to tighten the skin. Massaging the skin from whole milk cream freshens the face and makes the skin flexible and soft. It also provides the basic benefits to the skin. Honey and milk mask can also be applied over the face and neck. Leave it for 10 minutes and then wash with warm water.
4-Neck exercise:
Sometimes the neck muscles loosen because of no movement. Because of which some fats starts to collect on the lower side of chin. Make a round with your neck at least twice daily. From this exercise you can get rid of double chin rapidly. One more exercise is to take out your tongue and count from 1 to 10. Repeat this exercise daily at least 5 to 6 times.
5-Tie the chin:
Firstly, apply olive oil with a cotton bud over the chin and then wrap your chin with a plastic wrap. Also tie a warm towel over it. Leave it for 45 minutes. For best results repeat this process daily.
6-Body posture:
The movement of our body affects our posture. Always keep your chin straight while reading book or newspaper. Do not bow down your neck for a long time. Bowing or stretching your neck too many causes loosen chin muscles. Always keep your back straight while sitting or standing. Do not keep your phone between neck and shoulders without using hands. It’s dangerous for neck muscles.
7-Selecion of diet:
Avoid weight gaining foods which contain sugar, sodium and junk food also. Use fresh vegetables and fruits. Drinking more water helps to tighten the skin and makes it fresh and flexible. Also the use of vitamin E is essential like dry fruits, sugarcane, apples, milk products, green vegetables, brown rice, French beans and oranges.
You may have to lose weight to get rid of double chin but all of the mentioned remedies will help you to get rid of double chin. You can also get rid of double chin by this exercise Tilt your head back and look toward the ceiling. You can also get rid of double chin by the help of a chewing gum.
There are many expensive ways of losing the double chin but these home remedies will help you to get rid of double chin as soon as possible. Double chin can go away easily by simple exercises. Also we use different massages and masks to tighten the sagging skin of the chin.
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Top 7 Home Remedies To Get Rid Of Double Chin and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Top 7 Home Remedies To Get Rid Of Double Chin to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.