بدلتے موسم میں گلے کی دائمی سوزش سے کیسے بچا جائے؟ جانیئے گلے کی سوزش دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

فضا میں موجود گردوغبار کی وجہ سے گلے میں سوزش ہوتی ہے یا پھر موسم کی تبدیلی کے دوران غذا لینے میں بے احتیاطی گلے کی سوزش کی وجہ بنتی ہے،گلے کی سوزش ایک تکلیف دہ مرض ہے یہ عموماً نزلہ وغیرہ کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔ لیکن یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں کہ جس کے لئے دواؤں کا استعمال کیا جائے اور فوری ڈاکٹر سے معائنہ کروایا جائے جب تک یہ شدت اختیار نہ کر جائے ،کیونکہ آپ گھریلو علاج کی مدد سے بھی گلے کی سوزش سے نجات مل سکتی ہے، وہ کون سے گھریلو نسخے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

گلے کی سوزش دور کرنے میں مفید گھریلو نسخے

گلے کی سوزش بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے اگر اس کا گھر میں علاج نہ کیا جائے تو یہ شدت بھی اختیار کر سکتی ہے جس کے باعث آپ کو بخار، انفیکشن یا گلٹیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، البتہ اگر گلے کی سوزش لمبے عرصے تک رہے تو خطرے کا سبب بن سکتی ہے ایسے میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیئے۔

• سیب کا سرکہ اور شہد

سیب کے سرکے میں تیزابیت کی سطح کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ بیکٹریا کو ختم کرنے میں مدد دتی ہے، سرکے کو شہد سے ملا کر استعمال کرنے سے سوزش کے شکار گلے کی تکلیف میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
ایک کھانے کے چمچ سیب کے سرکے میں ایک کھانے کے چمچ شہد کو ملائیں ایک کپ گرم پانی میں مکس کریں، اور پھر اسے پی لیں سوزش دور ہو جائے گی۔

• بھاپ لیں

بھاپ لینے سے بھی گلے کی سوزش کی وجہ بننے والے بیکٹیریا کا خاتمہ ممکن ہے گرم پانی سے نکلنے والی بھاپ میں سانس لیں اور کم از کم روزانہ 2 سے 3 مرتبہ یہ عمہ دہرائیں گلے کی سوزش میں آرام آئے گا۔

• لونگ سے فائدہ اُٹھائیں

لونگ کو صدیوں سے منہ سے جڑے امراض کا خاتمہ کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جیسے دانت میں درد مسوڑھوں میں درد اور کھانسی وغیرہ کے لئے لیکن لونگ گلے کی سوزش دور کرنے کے لئے بھی بہترین ہے بس ایک سے دو لونگ منہ میں رکھ کر اس کا عرق پیئیں گلے کی سوزش میں افاقہ ہوگا۔

• شہد اور کلونجی

شہد میں ہزاروں بیماریوں کا علاج موجود ہے، لیکن اگر ایک چائے کے چمچ شہد کو سادہ کھا لیا جائے تو یہ بھی اپنی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے گلے کی سوزش میں کمی لانے میں مدد فراہم کرے گا اور اگر ایک چائے کے چمچ شہد میں 2 سے 3 قطرے کلونجی کے تیل کے بھی شامل کر لئے جائیں تو اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

Galay Ki Sozish Ka Asan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Galay Ki Sozish Ka Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Galay Ki Sozish Ka Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9985 Views   |   28 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

بدلتے موسم میں گلے کی دائمی سوزش سے کیسے بچا جائے؟ جانیئے گلے کی سوزش دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

بدلتے موسم میں گلے کی دائمی سوزش سے کیسے بچا جائے؟ جانیئے گلے کی سوزش دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بدلتے موسم میں گلے کی دائمی سوزش سے کیسے بچا جائے؟ جانیئے گلے کی سوزش دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔