قبض سے نجات دلانے والے گھریلو نسخے

قبض ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے بواسیر سے ہونے والے کینسر اور بڑی آنت کے کینسر کی یہی وجہ ہے اور بہت سے موزی امراض کا سبب ہے جس میں گیس وغیرہ شامل ہے. قبض ہمیشہ سے حکیموں کی نظر میں بیماریوں کی ماں رہی ہے اور ڈاکٹروں نے اسے مہلت بیماروں کی وجہ کہا ہے. بواسیر چاہے خونی ہو یا بادی دونوں کی وجہ قبض ہے. آج کل کے فاسٹ فوڈز اور تیز مصالہ جات والے کهانوں کے دور میں ان مسائل کی شرع بہت بڑهتی جا رہی ہے اسی وجہ سے لوگ اکثر رہنے والی مرض یعنی قبض پہ زیادہ توجہ نہیں دیتے. لوگ دو یا تین دن یا اس سے بهی زیادہ دن رہنے والی قبض کو بهی نظرانداز کر دیتے ہیں. اکثر قبض رہنے کی وجہ سے بواسیر پیدا ہوتی ہے جس کا اگر جلد علاج نہ کروایا جائے تو مسئلہ آپریسن تک جا پہنچتا ہے. اور بڑی آنت میں پاخانہ کا زیادہ دیر رکا رہنا اور سخت حالت میں رہنا آنتوں کی دیواروں کو زخمی کر دیتا ہے جس سے بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے. اگر آپکو قبض رہتی ہے پاخانے کے ساته خون آتا ہے اور پیٹ میں بلا وجہ درد رہتی ہے تو جلد از جلذ ڈاکڑ سے رجوع کریں.

قبض کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن اہم کا زکر کرتے ہیں. بازاری کهانوں سے پرہیز کریں. تیز مصالہ جات والے کهانه مت کهائیں. زیادہ سبزیوں کا اور ریشہ دار سبزیوں کا استمال کریں. کهانا کهانے کے بعد ایک گهنٹہ تک پانی نہ پیئیں. کهانے کے بعد پیپسی کوکا کولا اور سپرائیٹ وغیرہ سے پرہیز کریں. تیر مرچیں نہ کهائیں. کهانے میں دہی کا زیادہ استمال کریں. جب پاخانہ آئے تو اس کو مت روکیں.
روزانہ 15 منٹ تک چہل قدمی سے خوراک زیادہ تیزی سے ہضم ہوتا ہے۔ اگر زیادہ کھانے کے بعد آپ غنودگی محسوس کررہے ہو تو لیٹنے کی بجائے چہل قدمی کی کوش کریں، جس سے ہضم کا عمل تیز ہوجائے گا اور قبض کی شکایت سے بچ جائیں گے۔

لیموں پانی
لیموں پانی میں شامل سیٹرک ایسڈ غذائی نظام میں تحریک کا کام کرتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مواد کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ ہر صبح ایک گلاس لیموں پانی یا لیموں کو چائے میں شامل کرکے استعمال کریں جس سے نظام ہاضمہ میں بہتری آئے گی۔

کافی
کافی آنتوں میں تحریک پیدا کرکے قبض کا توڑ کرتی ہے، دیگر گرم مشروبات بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جیسے ہربل ٹی یا ایک کپ گرم پانی جس میں کچھ مقدار میں لیموں کا عرق یا شہد شامل ہو۔

کشمش
فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کشمش میں ٹارٹارک ایسڈ بھی شامل ہوتا ہے جو ہلکے جلاب جیسا اثر دکھاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آدھا اونس کشمش روزانہ کا استعمال کرنے والے افراد کا نظام ہاضمہ دوگنا تیزی سے کام کرتا ہے۔ چیری اور خوبانی بھی فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں اور قبض کو زوردار ضرب لگاتی ہیں۔

پودینے یا ادرک کی چائے
پودینہ اور ادرک دونوں معدے سے متعلق متعدد شکایات کے لیے آزمائے ہوئے گھریلو نسخے ہیں۔ پودینے میں موجود مینتھول غذائی نالی کے پٹھوں کو ریلکس کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ ادرک ایک گرم جڑی بوٹی ہے جو جسم کے اندر حرارت بڑھاتی ہے اور کھانا جلد ہضم ہوجاتا ہے۔

بشکریہ : ڈان نیوز

Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12306 Views   |   15 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

قبض سے نجات دلانے والے گھریلو نسخے

قبض سے نجات دلانے والے گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قبض سے نجات دلانے والے گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔