آج کے فوڈز آپ کے لیے لایا ہے ڈاکٹر خرم مشیر کی بتائی ہوئی آٹے کی بھوسی کی ایسی زبردست ریمیڈی، جس سے آپ کے کئی مسئلے حل ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر خرم مشیر پاکستان کے ایک جانے مانے ڈرماٹولوجسٹ ہیں، جو طبی علاج کے ساتھ ساتھ اکثر خواتین کو گھریلو نسخے بھی بتاتے رہتے ہیں تا کہ ہر کوئی اپنے بالوں، جلد اور صحت کا خیال اپنی مرضی کے مطابق رکھ سکے۔
بازؤں کا لٹکنا یا ڈبل چِن کا بڑھنا:
اکثر خواتین کا وزن تو اتنا نہیں ہوتا لیکن انکی ڈبل چن کافی زیادہ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے چہرہ کاگی بھاری لگتا ہے، یا پھر بازؤں کا گوشت لٹک جاتا ہے۔ تو اس کیلیئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ، ایک پیالے میں 2 سے 3 چمچ بھوسی، 2 چمچ گلیسرین، تھوڑا سا چنبیلی کا تیل اور تھوڑا سا دودھ پاؤڈڑ ڈال کر اسے اچھے سے مکس کرلینا ہے۔
اب جہاں جہاں کا گوشت لٹک گیا ہے یا بڑھ گیا ہے، وہاں اس پیسٹ کو لگالیں، لگانے کے بعد اس پر پلاسٹک کی تھیلی (جو شادیوں میں سلاد وغیرہ پر لپٹی ہوتی ہے) پلیٹ دیں اور 20 منٹ بعد دھو لیں۔ اس ریمیڈی کو ہفتے میں دو بار کریں، انشاءاللّٰہ کچھ وقت میں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔
ریمیڈی نمبر 2:
¾ گلاس گرم پانی (1 سے تھوڑا کم) میں، آٹےکی بھوسی 1 چمچ، کالے چنے کا آٹا 1 چمچ، تل 2 چٹکی اور ایلوویرا کے گودے کا 1 ٹکڑا (اگر چاہیں تو) ڈال کر ان تمام چیزوں کو آپس میں مکس کر لیں، اور اگر ذائقہ بہتر کرنا چاہتی ہیں تو 1 چمچ شہد بھی آپ اس میں شامل کرسکتی ہیں۔ اس کو آپ روزانہ نہار منہ پیئیں
اس کے بعد ناشتہ کرنے سے ناشتے کی غذائیت آپ کے جسم میں اچھے سے جذب ہوگی، ڈکاریں نہیں آئیں گی، خون صاف ہوگا اور آپ پورا دن چست و تندرست رہیں گی
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Izafi Charbi Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Izafi Charbi Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.