گلے میں بار بار درد یا پھر گلے میں گھٹلی سے محسوس ہونا اچھی علامت نہیں یہ علامات ٹانسلز کا خطرہ ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں، اس سے پہلے کے ہم ٹانسلز پر بات کریں سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آخر ٹانسلز ہے کیا؟
ٹانسلز کیا ہیں؟
ٹانسلز ایک ایسی حالت ہے جس میں آپ کے گلے کے پچھلے حصے میں موجود غدود میں سوجن ہو جاتی ہے اور اس میں انفیکشن ہو جاتا ہے یہ ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے اگرچہ یہ ایک عام انفیکشن ہے اور کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے، تاہم بچوں میں ٹانسلز زیادہ عام ہے۔
ٹانسلز کیوں ہوتے ہیں؟
آپ کے گلے کے پچھلے حصے میں موجود ٹانسلز آپ کے جسم کو مختلف بیماریوں کا باعث بننے والے جراثیوموں سے بچاتے ہیں، یہ خون کے سفید خلیے تیار کرتے ہیں تاکہ ان کے زریعے جراثیموں کو آپ کے منہ کے ذریعے آپ کے جسم میں داخل ہونے سے روکا جا سکے، لیکن، بعض حالات میں، آپ کے ٹانسلز خود خطرے سے دوچار ہو جاتے ہیں، ان جراثیموں سے خود متاثر ہو جاتے ہیں اور یہ سوزش اور سوجن کا باعث بنتا ہے۔
ٹانسلز ختم کرنے کے لئے گھریلو نسخے
• نمک اور پانی سے غرارے
ٹانسلز کو ختم کرنے کے لئے ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا یا ایک چمچ نمک شامل کریں اور اس پانی سے روزانہ غرارے کریں ٹانسلز کا درد اور سوزش کم ہو جائے گی۔
• سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ سوزش دور کرنے کی خاصیت رکھتا ہے، اس کے لئے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ڈالیں اور اس سے روزانہ دن میں 2 مرتبہ غرارے کریں۔
• پیاز
پیاز بھی ٹانسلز کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے، ایک عدد پیاز کاٹ کر اسے ایک کپ پانی میں ڈال کر بلینڈر میں بلینڈ کر کے جوس جیسا بنا لیں اب اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملائیں اور اس جوس کو پورے دن میں تھوڑا تھوڑا پی کر ختم کر دیں اس سے ٹانسلز کا انفیکشن دور کیا جا سکتا ہے۔
• ادرک
ادرک میں اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں، ایک انچ کے ادرک کے ٹکڑے کو ایک کپ پانی میں ڈال کر اُبالیں اب اس ادرک کی چائے کو روزانہ استعمال کریں اس سے گلے کی سوزش، ٹانسلز دور ہو جائیں گے اور درد میں آرام آئے گا۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Galay Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Galay Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.