Rajab Butt Family Event Criticized for Lavish Cash Tossing
"اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے، اگر یہ پیسہ واقعی حلال کا ہوتا تو یوں زمین پر نہیں بکھرتا"
"یہ عقیقہ نہیں، ایک تماشہ ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے خاندان کو بیچ کر کماتا ہے"
"یہ پیسوں کی کھلی بے حرمتی ہے"
ان تبصروں کے پیچھے کہانی ہے یوٹیوبر رجب بٹ کی، جو سوشل میڈیا کے افق پر ایک بڑے ستارے کے طور پر ابھرے، مگر جس رفتار سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، اُسی تیزی سے تنقید اور تنازع کا شکار بھی ہوئے۔
2024 یوٹیوب پر رجب بٹ کا سال رہا۔ ویڈیوز کی رینکنگ، لاکھوں فالوورز، ہر ویڈیو پر لاکھوں ویوز۔ مگر جہاں روشنی زیادہ ہو، وہاں سایے بھی گہرے ہوتے ہیں۔ شادی کے موقع پر نمود و نمائش سے لے کر تحفوں کے معاملے تک، ہر چیز نے انہیں خبروں میں رکھا — مگر تعریفوں سے زیادہ، ناپسندیدگی کے ساتھ۔ پھر پرفیوم لانچ، ٹیٹو، اور چند مذہبی حساسیتوں پر دیے گئے بیانات نے ان کے خلاف عوامی غصے کی چنگاری کو شعلہ بنا دیا۔ معاملات اس حد تک پہنچے کہ انہوں نے کچھ عرصہ پاکستان ہی چھوڑ دیا۔
واپسی کے بعد انہوں نے فیملی ویلاگنگ کے ذریعے مداحوں سے دوبارہ رابطہ بحال کیا۔ مگر سکون شاید ان کے مقدر میں لکھا ہی نہیں۔ حال ہی میں اپنی اکلوتی بھانجی آیت زہرا کے عقیقے میں شرکت کے دوران انہوں نے اور ان کے خاندان نے جو کچھ کیا، وہ ایک نئی بحث چھیڑ گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں رجب بٹ، اُن کی اہلیہ ایمان، اُن کی بہن اور دیگر رشتہ دار ننھی آیت پر ہزاروں روپے بارش کی طرح نچھاور کرتے دکھائی دیے۔ صرف ہوا میں نہیں، بلکہ زمین پر بکھرے نوٹ بھی دکھائی دیے جو قدموں تلے روندھے جا رہے تھے۔ وہی مناظر جنہیں لوگ کبھی خوشی کی علامت سمجھتے تھے، اب عوامی ردعمل کا باعث بن گئے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی سنت نہیں، نہ ہی کسی مذہبی رسم کی عزت باقی رکھی گئی ہے، یہ بس دکھاوا ہے۔ کئی صارفین نے اسے "اخلاقی دیوالیہ پن" قرار دیا، تو کچھ نے کہا کہ اگر پیسہ حلال کا ہوتا تو اس کی ایسی بے توقیری نہ ہوتی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rajab Butt Family Event Criticized For Lavish Cash Tossing and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rajab Butt Family Event Criticized For Lavish Cash Tossing to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.