اس سے بال جھڑنا بھی بند ہوجاتے ہیں۔۔ کالے چنے کی روٹی کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے 3 زبردست فائدے

کالے چنے اکثر وزن کم کرنے والے افراد یا پھر شوگر کے مریضوں کو کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے مگر ان کے اس کے علاوہ بھی بے شمار فائدے ہیں۔ اگر کالے چنوں کو پیس کر ان کی روٹی بان کر کھائی جائے تو وزن کم کرنے کے ساتھ وہ فائدے بھی آسانی سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کالے چنے کی روٹی بنانے کا طریقہ اور اس کے فائدے بتائیں گے۔

کالے چنے کی روٹی کھانے کے فائدے

کالے چنے کی روٹی کھانا بالوں کی صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔ کالے چنوں سے بننے والا پروٹین بالوں میں نئی روح پھونکتا ہے۔ خاص طور پر اگر آپ کے بال جھڑ رہے ہیں تب اس کا استعمال بالوں کا جھڑنا روکنے میں مدد کرے گا اور بالوں کو جڑو سے سروں تک مضبوط کرے گا۔ اس کے اندر دنک اور وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جو بالوں کو بنانے کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔

کالے چنے کی روٹی کھانے سے بڑھا ہوا کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کالے چنوں میں پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم اور پوٹیشیم پائے جاتے ہیں جن سے موٹاپا کم ہوتا ہے، کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

میگنیشیم اور پوٹاشیم کی موجودگی ہائی بلڈ پریشر کو قابو رکھنے میں مددگار ہے اس لئے کالے چنوں کی روٹی بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی کھانی چاہئے

کالے چنے کی روٹی بنانے کا طریقہ

حسب ضرورت کالے چنے پسوا کر رکھ لیں۔ اب آدھی پیالی کالے چنے کا آٹا لیں اور آدھے سے کم پیالی گیہوں کا آٹا ملائیں۔ اس میں حسب ذائقہ نمک، آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ اور ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر آٹا اچھی طرح گوندھ لیں اور روٹی بنا لیں۔ یہ مزیدار روٹی آپ کے دسترخوان کا حسن دوبالا کرنے کے ساتھ وزن کم کرنے اور بالوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

Channy Ki Roti Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Channy Ki Roti Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Channy Ki Roti Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2174 Views   |   05 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

اس سے بال جھڑنا بھی بند ہوجاتے ہیں۔۔ کالے چنے کی روٹی کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے 3 زبردست فائدے

اس سے بال جھڑنا بھی بند ہوجاتے ہیں۔۔ کالے چنے کی روٹی کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے 3 زبردست فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس سے بال جھڑنا بھی بند ہوجاتے ہیں۔۔ کالے چنے کی روٹی کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے 3 زبردست فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔