دارچینی ایک درخت کے چھلکے کو کہتے ہیں یہ گرم مصالحہ کا ایک جزو ہے اس کے پتے بھی بطور مصالحہ استعمال ہو تے ہیں ۔ دار چینی کی رنگت سرخی مائل زرد یا سیاہی مائل ہوتی ہے ۔ ذائقہ قدرے شیرین تلخ ہوتا ہے ۔ اطباء نے اس کا مزاج گرم خشک درجہ دوم بتایا ہے ۔ دارچینی ذیابیطس ، خون میں بڑھتی ہوئی کولیسٹرول کی مقدار کم کرتی ہے معدے اور آنتوں پر اثر انداز ہوکر ریخ کے اخراج کا سبب بنتی ہے جس سے معدے اور آنتوں کو فائدہ ہوتا ہے ۔ اس لحاظ سے اسہال اور پیچش میں اس کا فائدہ تسلیم کیا گیا ہے ۔
دودھ ہضم نہ ہونا :
بعض لوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا اور لوگ اس کو بادی ہونے اور ریاح کی شکایت سمجھتے ہیں ایسے حضرات اگر ایک لیٹر دودھ میں دار چینی تین گرام کا سفوف ملا کر اسے جوش دے کر پئیں تو اس سے نہ صرف دودھ ہضم ہوگا بلکہ قوت ہضم بھی بڑھے گی ۔
دارچینی اور شہد کا مرکب درج ذیل بیماریوں میں مفید
دل کی بیماری :
شہد اور دار چینی کا پیسٹ بنائیں اور اسے روٹی یا ڈبل روٹی پر لگا کر روزانہ کھائیں ۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ، دل کے دورے سے بچاتا ہے ، اس کا روزانہ کا استعمال حبس دم میں مفید ہے اور دل کی دھڑکن کو بہتر بناتا ہے ۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے دل کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوتی ہے اور رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔ شہد اور دارچینی سے شریانوں کی قوت دوبارہ بحال ہوتی ہے ۔
دانوں اور جلدی امرض کے لیے
تین کھانے کے چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ پسی دارچینی کا پیسٹ بنالیں ۔ رات کو سوتے وقت اسے چہر پر لگائیں اور صبح دھولیں ۔ اگر یہ عمل دوہفتے تک مسلسل کیا جائے تو یہ چہرے سے دانوں کا مکمل صفایا کردیتا ہے ۔ اس کے علاوہ ایگزیمہ ، داد اور جلدی کی دوسری بیماریوں کے لئے بھی آزمودہ نسخہ ہے ۔
وزن کم کرنے کے لیے :
روزانہ صبح ناشتے سے آدھ گھنٹہ قبل خالی پیٹ اور رات کو سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچ شہد ایک کپ گرم پانی میں پئیں ۔ اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو چند روز کے اندر وزن میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ۔
ذیابیطس :
دارچینی انسولین کا بہترین اور زیادہ مؤثر نعم البدل ہے ۔ اس لیے دارچینی کا مناسب استعمال ذیابیطس پر قابور رکھتا ہے ۔ دارچینی کی خصوصیت یہ ہے یہ نہ صرف ذیابیطس قسم 1
بلکہ قسم 2کا بھی مؤثر علاج ہے ۔
دانت کے درد میں مفید :
ایک چمچ پسی دار چینی اور پانچ چمچ شہد کا پیسٹ بنائیں ۔ جس دانت میں درد ہو اس دانت پر دن میں تین مرتبہ لگائیں ۔ درد سے مکمل نجات ملے گی ۔
انتباہ :
کسی بھی چیز کی زیادتی اچھی نہیں ہوتی ۔ اس لیے بتائے ہوئے طریقوں سے تجاوز نہ کریں ۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Darcheeni Aur Shehd Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Darcheeni Aur Shehd Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
شہد میں دارچینی پاؤڈر ملا کر کھانے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
شہد میں دارچینی پاؤڈر ملا کر کھانے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہد میں دارچینی پاؤڈر ملا کر کھانے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔