Komal Meer Compares Herself With Aishwarya Rai Bachchan
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ کومل میر نے حال ہی میں مشہور کامیڈی شو ہنسنا منع ہے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اور ساتھی اداکار منیب بٹ نے شو کے میزبان تابش ہاشمی کے دلچسپ سوالات کے خوبصورت اور مزاحیہ انداز میں جواب دیے۔
شو کے دوران جب تابش ہاشمی نے کومل میر سے پوچھا کہ کیا کبھی کسی نے انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار ایشوریا رائے جیسا کہا ہے؟ تو کومل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ، "جی ہاں، کچھ لوگ پہلے بھی مجھ سے کہہ چکے ہیں کہ میری شکل میں ایشوریا رائے کی جھلک دکھائی دیتی ہے"۔ یہ بات سن کر ناظرین نے خوب داد دی۔
دوسری جانب، منیب بٹ نے کومل میر کے کھانے کے شوق پر روشنی ڈالتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ، کومل کھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں، وہ چاؤمن کی پلیٹیں ایسے صاف کرتی ہیں جیسے پہلی بار کھا رہی ہوں۔ اس پر کومل نے ہنستے ہوئے بتایا کہ، میں جتنا بھی کھا لوں، میرا وزن نہیں بڑھتا، یہ ہماری فیملی کا خاص جینیاتی تحفہ ہے۔
منیب بٹ نے اپنی خوبصورتی کی وجہ بھی بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق کشمیری فیملی سے ہے، جس کی وجہ سے ان کی جِلد نرم و شفاف اور ہونٹ قدرتی طور پر گلابی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چونکہ وہ سگریٹ نوشی سے دور رہتے ہیں، اس لیے بھی ان کی اسکن اور ہونٹ صحت مند ہیں۔
یہ قسط نہ صرف مزاح سے بھرپور تھی بلکہ شائقین نے دونوں فنکاروں کے خوشگوار اور دوستانہ انداز کو بھی خوب سراہا۔
کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ کومل میر میں ایشوریا رائے کی جھلک ہے؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Komal Meer Compares Herself With Aishwarya Rai Bachchan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Komal Meer Compares Herself With Aishwarya Rai Bachchan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.