ایک وقت میں 2 لوگوں سے پیار ہو سکتا ہے ۔۔ پیار میں پاگل نوجوانوں کو نادیہ افغن نے کیا دلچسپ مشورہ دے دیا؟

نادیہ افغن پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک جانی مانی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے منفرد کرداروں سے مداحوں کا دل جیتا ہے۔ نادیہ اپنے بے باک انداز اور خوش مزاج طبعیت کی وجہ سے بھی پسند کی جاتی ہیں۔

حال ہی میں نادیہ نے عمران اشرف کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پیار محبت کے حوالے سے بات کی، ان کی باتیں اتنی مزیدار تھیں کہ وہاں موجود ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہوگیا۔

پیار کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر نادیہ کا کہنا تھا کہ، انسان کو ایک وقت میں دو لوگوں سے محبت ہو سکتی ہے۔ کسی کی عادتیں آپ کے جیسی ہونگی جو آپ کو ان کے قریب کرئے گی تو کسی کو دیکھ کر ہی پیار آجائے گا کہ ہائے یہ کتنا پیارا ہے۔ ایسے میں کسی ایک کو چھوڑنا مشکل لگے گا لیکن کچھ وقت میں سب نارمل ہوجائے گا۔

نادیہ نے نوجوانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ، ایسے بچے مجھے بہت برے لگتے ہیں جو ایک بات پر ہی اڑ جائیں کہ یہ نہ ملی تو مر جائیں گے یہ ہوجائے گا وہ ہوجائے گا۔ جبکہ ایسا کچھ نہیں ہوتا کوئی کسی کے بغیر نہیں مرتا، سامنے والے کا نمبر ڈیلیٹ کریں، موبائل بند کریں 4 ہفتے، بس اتنا کافی ہے بھولنے کے لیئے اسکے بعد سب اپنی لائف میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تو زمانہ اتنا تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے کہ چار ہفتے بھی زیادہ لگ رہے ہیں۔ ان کی باتیں سن کر سب محضوض ہوئے یہاں تک کہ عمران اشرف نے تو انہیں لَو گُرو بننے کا مشورہ بھی دے دیا جس پر نادیہ ہنس پڑیں۔

Nadia Afgan Ne Pyar Or Nojawano Ke Bare Me Kya Kaha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Afgan Ne Pyar Or Nojawano Ke Bare Me Kya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Afgan Ne Pyar Or Nojawano Ke Bare Me Kya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1269 Views   |   16 May 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

ایک وقت میں 2 لوگوں سے پیار ہو سکتا ہے ۔۔ پیار میں پاگل نوجوانوں کو نادیہ افغن نے کیا دلچسپ مشورہ دے دیا؟

ایک وقت میں 2 لوگوں سے پیار ہو سکتا ہے ۔۔ پیار میں پاگل نوجوانوں کو نادیہ افغن نے کیا دلچسپ مشورہ دے دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک وقت میں 2 لوگوں سے پیار ہو سکتا ہے ۔۔ پیار میں پاگل نوجوانوں کو نادیہ افغن نے کیا دلچسپ مشورہ دے دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔