Benefits of Dried Apricots

خشک خوبانی کے حیرت انگیز فائدے

خشک خوبانی ایسی صحت بخش غذا ہے جو آپ کو پورے سال دستیاب ہوتی ہے ۔ خشک خوبانی کا ایک چھوٹا سا دانہ اپنے اندر صحت کا ایک ایسا خزانہ چھپائے ہوئے ہوتا ہے ، جس سے فائدہ صرف وہی انسان اُٹھا سکتا ہے ، جو اس کی حقیقت سے واقف ہوتا ہے ۔

خشک خوبانی متعدد طبی فوائد کے مالک ہوتی ہے ۔ اور اس کا استعمال آپ کو کئی عام امراض سے محفوظ رکھتا ہے ۔ خشک خوبانی کے ویسے تو بہت سے فوائد ہیں لیکن یہاں چند اہم فوائد آپ کے سامنے لارہے ہیں ۔
خوبانی کے استعمال سے جلد بڑھاپا نہیں آئے گا۔
نظر مضبوط ہوگی اور اعصابی کمزوری ختم ہوجائے گی ۔
اس کے مسلسل استعمال سے کبھی جسمانی طاقت ختم نہ ہوگی اور نہ جسم میں لرزہ آئے گا۔
گھٹنے ، جوڑ، پٹھے ، دل و دماغ طاقتور ہوجائیں گے ۔ کیونکہ خوبانی میں کوپر اور چھوہارے میں آئرن بہت زیادہ مقدار میں پایاجاتا ہے ۔اور جب ان دونوں کو ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو ایک طاقت ور ٹانک بن جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ قدرت نے ان دونوں میوؤں میں بے شمار فوائد چھپا رکھے ہیں ۔ تو آئیں اب آپ کو بتاتے ہیں اس کے چند مزید فوائد اور ان تفصیل ۔

نظر بڑھانے کے لئے :
خشک خوبانی میں دو ایسے غذائی اجزاء بھاری مقدار میںُ ائے جاتے ہیں ، جو بینائی کی حفاظت کرتے ہیں ، جو عمر میں اضافے کے ساتھ کمزور ہورہی ہوتی ہے ۔ خشک خوبانی کا استعمال موتیے کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور نظرہمیشہ تیز رہتی ہے ۔

نظام ہاضمہ کی بہتری کے لئے :
کھانا کھانے سے قبل خشک خوبانی کا استعمال ہمارے نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے ۔ اس کے علاوہ خشک خوبانی قبض کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں اور ساتھ ہی ناپسندیدہ مواد کو خارج بھی کرتی ہے ۔ خوبانی نہ صرف ہاضمہ درست کرتی ہے بلکہ معد ہ کو بھی طاقتور کرتی ہے ۔

صحت مند دل کے لیے :
خشک خوبانی میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں موجود کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے ۔ اسی وجہ سے دل کے امراض لاحق ہونے کے خطرات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے اس دوران خشک خوبانی جسم میں بہترین کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ بھی کرتی ہے روزانہ آدھا کپ خشک خوبانی کا استعمال دل کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے ۔

خون کی کمی سے بچاؤ کے لیے :
خشک خوبانی آئرن کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، جو کہ خون کی کمی کے خلاف مزاحمت کرنے کے حوالے سے مفید ثابت ہوتا ہے ۔ عام طور پر خواتین مخصوص ایام میں خون کی کمی کا شکار رہتی ہیں ۔ انہیں چاہیے کہ ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں آئرن کی بھاریاور اگر آپ خشک خوبانی کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں،

کینسر سے بچاؤ کے لیے :
خشک خوبانی میں بھاری مقدار میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کینسر جیسے موذی مرض کے لاحق ہونے کے خطرات کو کم کرتے ہیں ۔اس کے بیج کینسر کی افزائش کا خاتمہ کرتے ہیں ۔ کینسر کے مریضوں کو یہ 5بیج 1گلاس اورنج جوس کے ساتھ روزانہ صبح ناشتہ میں اس وقت کھانے چاہئیں جب تک کہ کینسر کے غیر معمولی خلیوں کا خاتمہ ناہو۔

وزن میں کمی کے لیے :
خشک خوبانی میں پائی جانے والی فائبر کی بھاری مقدار نہ صرف آپ کے نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے بلکہ میٹابولک کی کاکردگی کو بھی مزید فعال بناتی ہے اور اسی وجہ سے آپ کا وزن بھی کم ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ خشک خوبانی میں کیلوریز بھی بہت کم پائی جاتی ہیں جو کہ ہاضمہ کو بہتر کرتے ہوئے معدے کی دیگر بیماریوں کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے :
یہ کیلشیم سے بھی بھرپور ہوتی ہے اور ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کیلشیم ہماری ہڈیوں کی بہترین صحت کے لیے سب سے ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ خشک خوبانی میں پوٹاشیم بھی پایاجاتا ہے ۔ جو کہ ہمارے جسم میں کیلشیم کے تقسیم کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
خوبانی میں موجود یہ عوامل ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم ہیں ۔

بخار کے لیے :
خشک خوبانی میں بخار کی حدت کو کم کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے روزانہ ایک کپ خشک خوبانی کے جوس میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرکے پئیں یہ آپ کو پیاس سے بھی آرام دے گی اور بخار سے بھی ۔

جلد کی خوبصورتی کے لیے :
خشک خوبانی کو جلد سے متعلق مسائل مثلاً سورج کی جلن کی وجہ سے ہونیوالی خارش اور ایگزیما وغیرہ سے بھی آرام کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے خشک خوبانی کیل مہاسوں اور جلد کے دیگر مسائل کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوتی ہے اور یہ جلد کو پرکشش بھی بناتی ہے ۔

مشہور طبی نسخہ :
جوانی ، طاقت ، فٹنس اور حسن کے لئے تین عدد خشک خوبانی اور ایک عدد چھوہارہ لیں ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں رات کو ایک کپ پانی میں بھگولیں صبح اس میں ایک چمچ شہد ملالیں اگر سردی کا موسم ہوتو نیم گرم کرکے پی لیں اور اگر گرمی کا موسم ہوتو گرم نہ کریں ایسے ہی پی لیں ۔

Khushk Khubani Ke Fayde


Dried apricots hold a lot of precious benefits in it. Dried apricots has numerous health benefits, here we are going to mention few of them for you.
Dried apricots consist of such 2 elements which help to strengthen the eyesight. It also lowers the chances of cataract disease in eyes.
Use of dried apricots speed up our metabolism it also proves to be helpful to cure constipation.
It is also very beneficial for our heart health as helps to lower the cholesterol level in our body and at the same time maintains the good cholesterol in our body.
Dried apricots also proved to be helpful for the efficiency of iron in body.
The presence of high amount of anti-oxidants also makes them fight against cancer germs in our body.
Dried apricots are also very helpful in weight loss as speed up our metabolic system and it also has very low amount of calories.
These are also full of calcium so it also strengthens our bones.
Dried apricots also help to lower the intensity of fever.
Dried apricots are also helpful to maintain our skin health. It cures many skin problems making it soft and beautiful.
So friends, start using dried apricots to be healthy and young for longer times.

Benefits Of Dried Apricots

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Dried Apricots and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Dried Apricots to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10332 Views   |   26 Dec 2017
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Benefits of Dried Apricots

Benefits of Dried Apricots ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Benefits of Dried Apricots سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔