خواتین کے لیے میتھی دانہ کے چند حیرت انگیز فائدے

میتھی دانہ کے فوائد اور خواتین کی صحت کو بہتر کرنے کے لیے اس کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے ۔میتھی دانہ ہارمونزکی ترتیب کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بہترین دوائی کے طور پر مانا جاتا ہے اور بہت سی خواتین اسے استعمال بھی کرتی ہے ۔ ذیل میں ہم کچھ ایسے گھریلونسخے بتار رہے ہیں جن پر عمل کرکے خواتین ان مسائل سے نجات پا سکتی ہیں ۔

ہارمونز کی بے ترتیبی :

ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک کپ پانی میں اُبال کر پینے سے ہارمونز کی بے ترتیبی درست ہوجاتی ہے ۔ اس چائے کو دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ہارمونز کی ترتیب کے لیے یہ چائے جادوئی طرح سے کام کرتی ہے ۔

اسٹریس اور پریشانی کا علاج :

اگر آپ مسلسل پریشان ہیں اور آپ کو بہت زیادہ ذہنی تناؤ رہتا ہے تو اس نسخے پر عمل کرکے آپ اپنا اسٹریس لیول کم کرسکتی ہیں ۔اس کے لیے میتھی دانہ ، لیموں کا رس، شہد ، تلسی کے چند پتے اور ایک دار چینی کا ٹکڑا ایک کپ پانی میں اُبال کر ٹھنڈا کرکے پی لیں ۔اسٹریس لیول میں ضرور کمی آئے گی ۔

ماہواری کے درد میں کمی :

ایک چٹکی میتھی دانہ ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پینے سے ماہواری کے درد سے نجات مل سکتی ہے ۔ ایام مخصوصہ سے دو یا تین دن پہلے بھی اگر اس نسخہ پر عمل کیا جائے تو periodsکی وجہ سے ہونے والی دوسری پریشانیوں سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے ۔

بلیک ہیڈ کے خاتمے کے لیے :

تین کھانے کے چمچ میتھی دانہ دوکپ پانی میں اُبالیں اتنا اُبالیں کہ پانی آدھ رہ جائے ۔ اب میتھی دانہ کا پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو اپنے پر بلیک ہیڈز اور کھلے مسام پر لگا لیں ۔ اسے خشک ہونے دین پھر چہرے پر اسکر ب کرکے اُتار لیں ۔ پہلی دفعہ کے استعمال سے آپ واضح فرق محسوس کریں گے اور روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔میتھی دانہ کے پانی کو بالوں کی جڑوں میں لگالیں اور پوری رات لگا رہنے دیں ۔ صبح نیم گرم پانی دھو لیں ۔ ا س سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور بال گھنے ہوتے ہیں ۔۔

نئی ماؤں کے لیے :

میتھی دانہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہت مفید ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری میں بھی میتھی دانے کے استعمال سے بہت افاقہ ہوتا ہے ۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔میتھی دانہ ہرطرح سے خواتین کے لیے بہترین ہے۔

Methi Dana Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Methi Dana Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Methi Dana Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   49046 Views   |   02 Oct 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

خواتین کے لیے میتھی دانہ کے چند حیرت انگیز فائدے

خواتین کے لیے میتھی دانہ کے چند حیرت انگیز فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کے لیے میتھی دانہ کے چند حیرت انگیز فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔