صرف ان تین چیزوں کو کھانے سے ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری بھی کنٹرول اور دل کی بیماری کا خطرہ کم کرکے بنائے آپ کو تندرست

موجودہ دور افراتفری اور بھاگ دوڑ کا دور ہے اس میں ہر شخص کام کی ٹینشن میں پریشان نظر آتا ہے، یہ پریشانیاں اس کو دباؤ میں مبتلا کر رہی ہیں ۔ اور یہ دباؤ دل ودماغ پر اثر ڈال کر آپ کو بیمار کر دیتا ہے۔ دل کی بیماریاں اس وقت عام ہو چکی ہیں اس کے ساتھ ساتھ شوگر ،بلڈ پریشر اور دیگر نفسیاتی عوارض بھی سامنے آرہے ہیں۔ خاص کر بلڈ پریشر ایسا عارضہ ہے جس میں ہر دوسرا شخص مبتلا ہے۔ ان بیماریوں کے لئے ڈاکٹرز سے تو رجوع کرنا ہی چاہیے اس کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کے ذریعے بھی ان بیماریوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہماری خوراک میں کیا ایسی چیزیں شامل ہوں کہ جس کو استعمال کر کے ہم اپنی صحت کو بہتر کر سکیں اور آئندہ زندگی میں خوشگوار طریقے سے گزار سکیں۔ دل کی بیماری اور بلڈ پریشر کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔ بلڈ پریشر کی وجہ سے دل و دماغ دونوں متاثر ہوتے ہیں ۔اسی لئے یہاں ہم تین ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ ہمارے دل کی صحت کو بہتر بنا کر اس کے کام کو فعال کرتی ہیں ۔اس کی شریانوں کو سکڑنے سے بچاتی ہیں ۔ چنانچہ ان کو باقاعدگی سے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانا ہمیں فائدہ پہنچاتا ہے۔ ان غذاؤں میں اخروٹ، سبز چائے، اور دہی شامل ہے۔

اخروٹ

دماغ کی شکل کا اخروٹ کھانے میں مزیدار اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور،اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ،نظامِ ہاضمہ کو درست کرتا ہے۔اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ اخروٹ میں موجود پولی فینولزتکسیدی تناؤ اور ورم سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

سبز چائے

سبز چائے طبیعت میں ہلکا پن پیدا کرتی ہے ۔ کولیسٹرول کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ سبز چائے کے بارے میں ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ سبز چائے انجائنا اور ذیابطیس کی ٹائپ ٹو کو کنٹرول کرتی ہے اور روکنے میں مدد دیتی ہے۔ خون میں شوگر کے اضافے کو بھی آپ سبز چائے سے کنٹرول کرسکتے ہیں اگر پابندی سے سبز چائے پیتے رہیں تو امراض قلب کے روک تھام کے سلسلے میں سبز چائے کے فوائد خون کی شریانوں میں کولیسٹرول میں اضافے کے خلاف ایک مستحکم اور مضبوط دفاعی نظام فراہم کرتے ہیں۔ ہائی کولیسٹرول فالج اور دل کے دورے کے اہم وجوہات میں شامل ہے۔

دہی

دہی کو سپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے ،اس کے فائدے بے شمار ہیں۔ اس میں پروبایوٹک بیکٹیریا جوآنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے، نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے اور پیٹ کی بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں ،شامل ہوتے ہیں ۔ دہی میں چکنائی اور حرارے یا کیلوریز بہت کم پائی جاتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایک کپ دہی میں صرف 120 کیلوریز ہوتی ہیں اس میں پروٹین بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے یہ ہمارے پٹھوں کی نشونما کے لئے بہترین ہے۔ یہ ہماری قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اس میں میگنیشئیم،سلینئیم،اور زنک بھی موجود ہیں۔ دہی کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔اسی لئے یہ کہہ سکتے ہیں کہ دہی دل کے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے ۔

High Blood Pressure Control Karne Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like High Blood Pressure Control Karne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for High Blood Pressure Control Karne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2182 Views   |   31 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

صرف ان تین چیزوں کو کھانے سے ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری بھی کنٹرول اور دل کی بیماری کا خطرہ کم کرکے بنائے آپ کو تندرست

صرف ان تین چیزوں کو کھانے سے ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری بھی کنٹرول اور دل کی بیماری کا خطرہ کم کرکے بنائے آپ کو تندرست ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف ان تین چیزوں کو کھانے سے ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری بھی کنٹرول اور دل کی بیماری کا خطرہ کم کرکے بنائے آپ کو تندرست سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔