فضاء علی طلاق کے بعد بھی عید کے دن پہلے شوہر کے گھر کیوں جاتی ہیں اور ساس سسر سے کیوں ملتی ہیں؟ نئے انکشاف

اداکارہ فضاء علی نے عید شو پر بات کرتے ہوئے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ عید کے دن اپنے پہلے شوہر کے گھر جاتی ہیں، ان کے گھر کھانا بھی پکا کر بھیجتی ہیں اور ان کی پہلی ساس بھی ان کو مزے مزے کے کھانے پکا کر بھیجتی ہیں۔ یہ حیرت انگیز اس وجہ سے ہے کیونکہ پاکستانی معاشرے میں جب کسی کی طلاق ہو جاتی ہے تو خاندان آپس میں ایک دوسرے کو دوہائیاں ہی دیتے رہتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میری بیٹی عید کے دن اپنے باپ کے پاس لازمی جاتی اور ان کے ساتھ گھومتی پھرتی ہے اور عید سے دو روز قبل جانے کی تیاریاں کرتی رہتی ہے، سب بچوں اور اپنے دوستوں کے لیے عید کے چھوٹے چھوٹے تحفے بناتی ہے اور پیکنگ کرواتی ہے وہ جاتی اپنے باپ کے گھر پر ہے لیکن اتنی معصوم ہے کہ خرچہ میرا کرواتی ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وقت گزر گیا لیکن مُحبتیں اور عزتیں قائم ہیں آج بھی۔ ایک دوسرے کے ساتھ مل جُل کر رہنے کا نام ہی عید ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک مرتبہ رمضان میں ڈاکٹر کے پاس گئی تو پارکنگ میں میرا ایک خاتون سے جھگڑا ہوگیا اور اس نے مجھے بہت مارا لیکن پھر وہ معاملہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے جس قدر مجھے بُرا کہا وہ میری اپنی سوچ سے بھی بالاتر تھا۔

Fizza Ali Shohar Ke Ghar Kiyun Jati Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fizza Ali Shohar Ke Ghar Kiyun Jati Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fizza Ali Shohar Ke Ghar Kiyun Jati Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   6801 Views   |   26 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

فضاء علی طلاق کے بعد بھی عید کے دن پہلے شوہر کے گھر کیوں جاتی ہیں اور ساس سسر سے کیوں ملتی ہیں؟ نئے انکشاف

فضاء علی طلاق کے بعد بھی عید کے دن پہلے شوہر کے گھر کیوں جاتی ہیں اور ساس سسر سے کیوں ملتی ہیں؟ نئے انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فضاء علی طلاق کے بعد بھی عید کے دن پہلے شوہر کے گھر کیوں جاتی ہیں اور ساس سسر سے کیوں ملتی ہیں؟ نئے انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔