ماں زندہ ہو تو کسی رشتے کی ضرورت نہیں رہتی۔۔ بیٹی اور ماں کو یاد کرتے ہوئے محسن عباس حیدر رو پڑے

معروف اداکار، کامیڈین، اور ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر کی حالیہ فیس بک پوسٹ نے مداحوں اور صارفین کو چونکا دیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ 21 سال تمیز اور محنت سے کام کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ گالیاں دینے والے اداکار ہی کامیاب رہتے ہیں۔"

اس پوسٹ کے بعد ان کے چاہنے والے فوراً ان کے دفاع اور مشورے دینے لگے۔ اداکار سہیل سمیر نے دلچسپ انداز میں کہا، "بات تو سچ ہے، مگر بات ہے رسوائی کی۔" ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا، "پروڈیوسرز کو گالیاں مت دینا، باقی سب چل جائے گا!"

والدہ کی یاد میں محسن کی آبدیدہ ویڈیو نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

اسی دوران، محسن عباس حیدر کی ایک ٹی وی شو کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ والدین کے اکلوتے بیٹے تھے اور والدہ ان سے بے حد محبت کرتی تھیں۔ جب وہ کیریئر کی تلاش میں فیصل آباد سے کراچی آئے تھے، تو والدہ دن میں کئی بار ان کی خیریت معلوم کرتی تھیں۔

کامیابی کی دوڑ میں والدہ کو نظر انداز کرنے کا افسوس

محسن نے بتایا کہ کیریئر بنانے کے چکر میں وہ اتنے مصروف ہوگئے کہ والدہ کے ساتھ وقت کم گزار پائے، جس کا انہیں آج بھی افسوس ہے۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم "نامعلوم افراد" اپنی والدہ کے ساتھ فیصل آباد کے سینما میں دیکھی تھی، اور والدہ بار بار انہیں اور پھر سینما اسکرین کو دیکھتی رہتی تھیں۔

والدہ کے انتقال نے زندگی بدل دی

محسن نے افسردگی سے بتایا کہ ان کی والدہ 9 سال قبل دل کے دورے سے انتقال کر گئیں، اور انہوں نے اپنی آخری سانسیں انہی کی بانہوں میں لیں۔ والدہ کے انتقال کے فوراً بعد ان کے ماموں بھی چل بسے، جس سے ان کی زندگی مزید غمزدہ ہو گئی۔

نوزائیدہ بیٹی کی موت کا دردناک لمحہ

محسن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اگرچہ انہوں نے بہت سے پیاروں کو کھویا، لیکن سب سے زیادہ تکلیف انہیں اپنی نوزائیدہ بیٹی کے جنازے کے وقت ہوئی۔

محسن عباس حیدر کی دل کو چھو لینے والی خواہش

پروگرام کے دوران جذباتی ہو کر انہوں نے کہا، "میری خواہش ہے کہ نہ صرف میری والدہ بلکہ کسی کی والدہ بھی کبھی انتقال نہ کریں۔ مائیں ہمیشہ زندہ رہیں تو انسان کو کسی اور رشتے کی ضرورت نہیں پڑتی۔"

اس پوسٹ اور ویڈیو نے محسن عباس حیدر کے مداحوں کو جذباتی کر دیا اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے دعائیں اور ہمدردی کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Mohsin Abbas Haider Remembering Mother

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mohsin Abbas Haider Remembering Mother and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mohsin Abbas Haider Remembering Mother to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   843 Views   |   27 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ماں زندہ ہو تو کسی رشتے کی ضرورت نہیں رہتی۔۔ بیٹی اور ماں کو یاد کرتے ہوئے محسن عباس حیدر رو پڑے

ماں زندہ ہو تو کسی رشتے کی ضرورت نہیں رہتی۔۔ بیٹی اور ماں کو یاد کرتے ہوئے محسن عباس حیدر رو پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں زندہ ہو تو کسی رشتے کی ضرورت نہیں رہتی۔۔ بیٹی اور ماں کو یاد کرتے ہوئے محسن عباس حیدر رو پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔