بیمار ماں باپ کو ہوٹل لے گیا تھا ۔۔ پہلی تنخواہ کی خوشی والدین کے ساتھ منانے والے بیٹے کا خواب امیروں نے کیسے چکنا چور کر دیا؟

اے اوپر والے بس اس قابل بنا دے کہ اپنے ماں باپ کے دکھ کم کر سکوں اور انہیں اچھی زندگی دے دوں ۔ ایک بیٹا اپنے ماں باپ کو شہر کے مہنگے ہوٹل میں کھانا کھانے لے گیا تاکہ وہ اپنی پہلی تنخواہ ملنے کی خوشی ان ہستوں کے ساتھ منا سکے جنہوں نے اسے اس قابل بنایا ہے۔

بیٹا خوشی خوشی والدین کو شہر کے کسی شاہانہ ہوٹل میں لے گیا جہاں اندر داخل ہوتے ہی وہاں پہلے سے موجود لوگوں نے انہیں ایسے دیکھنے لگے جیسے یہ یہاں غلطی سے آگئے ہوں۔ اور جب کھانا آیا تو بیٹا ماں باپ کے درمیان میں بیٹھ گیا اور ایک نوالہ والد کے منہ میں ڈالتا اور ایک والدہ کے منہ میں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اس قابل بیٹے کے والد کو ایسی بیماری تھی جس سے اس کا جسم کپکپا رہا تھا یہی نہیں ضعیفہ والدہ کو بھی دونوں آنکھوں سے کم دیکھائی دیتا تھا۔

مزید یہ کہ بوڑھے اور بیمار ہونے کی وجہ سے جب بیٹا منہ میں نوالہ ڈالتا تو ان کا چہرہ ہل جاتا جس کی وجہ سے کھانا کپڑوں اور منہ پر گر جاتا لیکن بیٹے سے اسی طرح والدین کو پورا کھانا کھلایا۔ یہاں ایک غور طلب بات یہ بھی ہے کہ جو لوگ آس پاس ہوٹل میں بیٹھے تھے وہ انہیں اور چڑانے لگے اور کہا کہ کھانے کی تمیز نہیں اور اتنے بڑے ہوٹل میں آگئے ہیں۔

بیٹا یہ سب باتیں چہرے پر مسکراہٹ سجائے، آنکھوں میں آنسو لیے، اردگرد کے ماحول کو نظر انداز کرتے ہوئے سنتا رہا۔اس کے علاوہ کھانے کے بعد انہیں واش بیسن کے قریب لے گیا وہاں ان کا چہرہ، ہاتھ اور کپڑے صاف کیے۔ اب ان کے گھر جانے کا وقت ہوا تو اکیلا بیٹا والدین کو سہارا دیتے ہوئے باہر کی جانب لے جانے لگا تو ہوٹل کے مینجر نے روکنے کا کہا اور کہا کہ سر آپ اپنی سب سے قیمتی چیز یہاں ہی چھوڑتے جا رہے ہیں۔ نوجوان حیران ہوا اور پلٹ کر پوچھا کیا چیز؟ مینجر نے اپنی عینک اتار کر کہا نوجوان بچوں کیلئے سبق اور بوڑھے والدین کی امید۔

Bemar Maan Baap Ko Hotel Le Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bemar Maan Baap Ko Hotel Le Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bemar Maan Baap Ko Hotel Le Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2891 Views   |   06 Oct 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

بیمار ماں باپ کو ہوٹل لے گیا تھا ۔۔ پہلی تنخواہ کی خوشی والدین کے ساتھ منانے والے بیٹے کا خواب امیروں نے کیسے چکنا چور کر دیا؟

بیمار ماں باپ کو ہوٹل لے گیا تھا ۔۔ پہلی تنخواہ کی خوشی والدین کے ساتھ منانے والے بیٹے کا خواب امیروں نے کیسے چکنا چور کر دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیمار ماں باپ کو ہوٹل لے گیا تھا ۔۔ پہلی تنخواہ کی خوشی والدین کے ساتھ منانے والے بیٹے کا خواب امیروں نے کیسے چکنا چور کر دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔