سانپ ، بچھو کاٹ لے یا مرگی کا پڑجائے دورہ ، شوگرکے مریض ہوں یا ہونا چاہتے ہوں جوان ۔۔ جانیے ریٹھے کے لاجواب فوائد ۔ ڈاکٹر عیسٰی کے نسخے

ریٹھے کے بارے میں آپ سب کو پتہ ہوگا کہ یہ بالوں کے لئے بہت مفید ہے اس کا شیمپو اور آئل شاید آپ بی اپنے بالوں کے لئے استعمال کرتی ہوں۔ لیکن یہاں ہم ریٹھے کے کچھ ایسے فوائد آپ کے لئے لے کر آئے ہیں کہ جن کے بارے میں آپ کو پتہ بھی نہیں ہو گا کہ یہ کتنا زیادہ فائدہ مند ہے۔ اور کن کن امراض میں آپ کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ یہاں ہم ڈاکٹر عیسٰی کے بتائے ہوئے چند ایسے نسخے آپ کو بتائیں گے جن میں آپ صرف ریٹھے کے استعمال سے بےشمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

1۔ زہریلا کیڑا کاٹ لے:

اگر آپ کہیں ایسی جگہ رہتے ہوں جہاں سانپ بچھوؤں کا گزر ہو، یا دوسرے زہریلے کیڑے مکوڑوں کا خطرہ ہو تو ایسے میں ریٹھا اپنے پاس ضرور رکھیں۔ اگر گھر میں کسی کو کوئی زہریلا کیڑا کاٹ لے اور ہسپتال دور ہو تو اس کے لئے جو فرسٹ ایڈ آپ کو دینا ہے وہ یہ کہ ریٹھے کا ایک دانہ لے کراس میں ذرا سا پانی ڈال کر اس کو پیس لیں اور پیسٹ بنالیں اس پیسٹ کو اس سانپ بچھو یا کیڑے کے کاٹے کی جگہ پر لیپ دیں۔ یہ اس زہر کو چوس لے گا یا کم از کم آگے بڑھنے سے روک دے گا۔ تو یہ طریقہ ضرور یاد رکھیں اور آزما کر دیکھ لیں۔ لیکن اس کے بعد ہسپتال ضرو لے کر جائیں تاکہ پراپر ٹریٹمنٹ ہو سکے۔

2۔ مرگی کے مرض کا علاج:

مرگی کے مریض کے لئے بھی یہ بہت عمدہ دوا ہے۔ اس کے لئے اگر مرگی کے مریض کو دورہ پڑ جائے تو اگر اس مریض کو ایک چٹکی ریٹھے کا پاؤڈر کھلا دیں۔ اس سے مریض فوراً اٹھ جائے گا، دوسرے ایک طریقہ یہ ہے کہ کچھ ریٹھے یا اس کے بیج لے کر اس کوپاؤڈر بنا لیں اور اس پاؤڈر کو کسی کپڑے کی چھوٹی سی پوٹلی بنا کر اس کو سونگھائیں۔ اس سے بھی مریض کی طبیعت بہتر ہوجائے گی۔ اگر صرف روزانہ ریٹھے کا پاؤڈر مرگی کے مریض کو سنگھا دیا جائے تو بھی اس کا مرض ٹھیک ہوجائے گا۔

3۔ زیابیطس کے باعث اگر مردوں میں کمزوری ہو جائے:

ذیابیطس کا مرض ایسا مرض ہے جو کہ انسان کو کھوکھلا کر دیتا ہے اس سے انسان اندرونی اور بیرونی کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایسے میں جو حضرات مردانہ کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں ان کے لئے یہ نسخہ بہترین ہے ۔ اس کے علاوہ اگر شوگر بہت بڑھی ہوئی ہے تو ایک دانہ ریٹھا روزانہ پانی کے ساتھ پھانک لیں، شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔

مردانہ کمزوری کا علاج:

دودھ ایک گلاس
ریٹھا پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچ
ان دونوں چیزوں کو ملا کر پکائیں اور ابال آجائے تو چولہا بند کردیں۔ اس دودھ کو دن میں ایک دفعہ پی لیں ۔ یہ آپ کی ہر قسم کی کمزوری کو دور کردے گا۔

4۔ نسوانی حسن کو بحال کرنے کے لئے:

ریٹھے کا ایک کمال یہ بھی ہے کہ جب خواتین شادی کے بعد، بچوں کے بعد ، اپنا جسمانی حسن کھو دیتی ہیں۔ تو ان کے لئے یہ ایک زبردست نسخہ ہے ۔ اس کے لئے آپ کو چاہیے:
دودھ ایک گلاس
ریٹھا پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچ
مصری چوتھائی چائے کا چمچ
ان تینوں چیزوں کو ملا کر پکالیں۔ اور دن میں ایک دفعہ ایک ایک دن کے وقفے سے 40 روز تک استعمال کریں۔ اور پھر اس کا کمال دیکھیں ۔ آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ دوبارہ سے جوان ہو گئی ہیں۔

نوٹ:

یہ تمام چیزیں عام معلومات کے لئے ہیں اگر ان کے ایک یا دو دن کے استعمال سے آپ کو اپنے جسم میں کوئی منفی ردعمل ظاہر ہوتا محسوس ہو تو اس کو فوراً چھوڑ دیں، یا اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

Retha Ke Fayde By Dr Essa

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Retha Ke Fayde By Dr Essa and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Retha Ke Fayde By Dr Essa to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5645 Views   |   19 Jun 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

سانپ ، بچھو کاٹ لے یا مرگی کا پڑجائے دورہ ، شوگرکے مریض ہوں یا ہونا چاہتے ہوں جوان ۔۔ جانیے ریٹھے کے لاجواب فوائد ۔ ڈاکٹر عیسٰی کے نسخے

سانپ ، بچھو کاٹ لے یا مرگی کا پڑجائے دورہ ، شوگرکے مریض ہوں یا ہونا چاہتے ہوں جوان ۔۔ جانیے ریٹھے کے لاجواب فوائد ۔ ڈاکٹر عیسٰی کے نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سانپ ، بچھو کاٹ لے یا مرگی کا پڑجائے دورہ ، شوگرکے مریض ہوں یا ہونا چاہتے ہوں جوان ۔۔ جانیے ریٹھے کے لاجواب فوائد ۔ ڈاکٹر عیسٰی کے نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔