بستر مرگ پر بچوں کو اضافی نمبر دیے اور ۔۔ مرنے سے قبل اسپتال کے بستر سے اسائنمنٹ کے نمبر دیتے ہوئے ٹیچر کی تصویر وائرل

اسکول کا ٹیچر بچوں کی تعلیم اور انہیں کامیابی کے مقام تک پہنچانے کے لیے خود کو وقف کر دیتا ہے۔ ایک محنت کش ٹیچر کی کامیابی ہی یہ ہوتی ہے کہ اس کے طالب علم سالوں تک انہیں یاد رکھیں۔

ایسے ہی ایک اسکول ٹیچر کی تصویر سوشل میڈیا پر صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن رہی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر موجود لیپ ٹاپ پر بچوں کو نمبر دے رہے ہیں۔

مذکورہ ٹیچر کی محنت اور اپنے پیشے کی طرف ایمانداری صاف دکھائی دے رہی ہے۔

سندرا وینیگس نامی خاتون نے اسپتال کے بستر پر کام کرتے اپنے والد کی یہ تصویر کھینچی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تاکہ لوگوں کو پتا چل سکے کہ ایک استاد کیا کیا قربانیاں دیتا ہے اور اپنے پیشے سے کتنا لگاؤ رکھتا ہے۔

صحت کے سنگین مسائل کے باوجود علیل استاد نے اپنا لیپ ٹاپ اور چارجر پیک کرنے کے لیے وقت نکالا، یہ جانتے ہوئے کہ وہ ایمرجنسی روم میں جا رہے ہیں، انہوں نے بسترِ مرگ پر اپنے تمام شاگردوں کو اسائنمنٹ کے نمبرز دیے۔

اگلے روز جب ٹیچر کا انتقال ہوا تو ان کی بیٹی نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ٹیچرز اپنی نوکری کے اوقات کار کے علاوہ بھی بچوں کے لیے اپنی نجی زندگی میں وقت نکالتے ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں سراہتا۔

سندرا نے لکھا 'اساتذہ اتنے اضافی گھنٹے لگاتے ہیں، اس وقت کا بہت سے لوگوں کو احساس نہیں ہوتا، یہاں تک کہ انہوں نے کورونا میں بھی بچوں کو تعلیم دینا نہیں چھوڑی تھی۔

سندرا وینیگس کی یہ پوسٹ وائرل ہوچکی ہے جس پر صارفین بڑی تعداد میں ٹیچر کی خدمات کو سراہ رہے ہیں، ساتھ ہی کچھ لوگوں نے سندرا سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔

Teacher Ki Tasvir Viral

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Teacher Ki Tasvir Viral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Teacher Ki Tasvir Viral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   483 Views   |   15 Jan 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2024)

بستر مرگ پر بچوں کو اضافی نمبر دیے اور ۔۔ مرنے سے قبل اسپتال کے بستر سے اسائنمنٹ کے نمبر دیتے ہوئے ٹیچر کی تصویر وائرل

بستر مرگ پر بچوں کو اضافی نمبر دیے اور ۔۔ مرنے سے قبل اسپتال کے بستر سے اسائنمنٹ کے نمبر دیتے ہوئے ٹیچر کی تصویر وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بستر مرگ پر بچوں کو اضافی نمبر دیے اور ۔۔ مرنے سے قبل اسپتال کے بستر سے اسائنمنٹ کے نمبر دیتے ہوئے ٹیچر کی تصویر وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔