ہچکچانا چھوڑیں ! پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہے تو یہ نسخے آزمائیں اور اس تکلیف دہ مرض سے نجات پائیں

پیشاب کی نالی میں سوزش کافی تکلیف دہ مرض ہوتا ہے جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کافی لوگ ہچکچاتے بھی ہیں لیکن اگر آپ اس پر بات نہیں کریں گے اور اس کا علاج نہیں کریں تو یہ مسئلہ کئی زیادہ تکلیف دہ بھی بن سکتا ہے۔
اس سوزش یا (یو ٹی آئی) کی علامات واضح ہوتی ہیں بلکہ انہیں بیماری کے آغاز سے پہلے ہی پہچانا جاسکتا ہے پیشاب کی رنگت میں تبدیلی، بار بار پیشاب آنا، پیشاب میں جلن یا تکلیف اس کی واضح علامات ہیں، یوں تو خواتین میں اس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے مگر مردوں کو بھی اس کا سامنا ہوسکتا ہے۔
تاہم اس سے بچنا بہت آسان ہے اور چند گھریلو ٹوٹکے اس مشکل میں آپ کے لئے بےحد مددگار ثابت ہوسکتے ہیں بس کے فوڈز کے بتائے ہوئے یہ چند نسخے آزمائیں اور اس تکلیف دہ مرض سے چھٹکارا پائیں۔

• یو ٹی آئی سے نجات کے گھریلو نسخے

• سیب کا سرکہ

دو کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ، ایک کھانے کا چمچ شہد، آدھے لیموں کا رس اور ایک کپ پانی مکس کریں اور اسے پی لیں، اس مشروب کو روزانہ 2 بار اس وقت تک پینا جاری رکھیں جب تک کہ انفیکشن ختم نہیں ہو جاتا، یہ بہت فائدے مند ثابت ہوگا۔

• زیادہ پانی پینا

پانی زیادہ پینے کی عادت پیشاب کی نالی کی سوزش کو کم کر دیتی ہے، ہمارے جسم کو زیادہ سے زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر ہم جسم کی اس ضڑورت کو پورا کر دیں تو کئی مسائل سے نجات پا سکتے ہیں، خصوصاً خواتین کے لیے تو یہ عادت بہت ضروری ہے۔ میامی یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ پانی پینے سے مثانے میں اکھٹا ہونے والے بیکٹریا کو نکالنا آسان ہوجاتا ہے جو کہ یو ٹی آئی کا باعث بنتے ہیں، محققین کا ماننا ہے کہ پیشاب کی نالی میں انفیکشن سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ بیکٹریا کو جمع ہونے سے روکا جائے اور زیادہ پانی پینا اس کا آسان حل ہے۔

• بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا میں الکلائن ہوتا ہے جو کہ پیشاب میں تیزابیت کو متوازن کرتا ہے، یو ٹی آئی سے نجات کے لئے ایک کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو ایک گلاس پانی میں ملائیں اور پی لیں، مگر یاد رہے کہ اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

• دہی کا استعمال

سادہ دہی لیں اور صبح دوپہر شام ہر کھانے کے بعد اسے کچھ مقدار میں کھالیں، دہی نہ صرف مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ پیشاب کی نالی کے سوزش سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

• وٹامن سی کا استعمال

لیموں، مالٹے، پپیتا، شملہ مرچ اور کھٹے پھلوں سمیت متعدد میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ پیشاب کی نالی میں انفیکشن کے علاج کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر یو ٹی آئی کا سامنا ہے تو اس وقت تک کھٹے پھل کچھ مقدار میں روز کھائیں جب تک انفیکشن ختم نہیں ہوجاتا۔

• سبز چائے کا استعمال

تحیقیق کے مطابق ایک کپ سبز چائے روزانہ پینے کی عادت پیشاب کی نالی میں سوزش کا مقابلہ ہی نہیں کرتی بلکہ اس کے دوبارہ ہونے سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے، اس لئے روزانہ صبح شام 2 کپ سبز چائے پینا عادت بنا لیں، سوزش بھی دور ہوگی اور مجموعی صحت بھی اچھی رہے گی۔

• دھنیے کی چائے کا استعمال

دھنیے کی 2 گڈیاں اور 4 کپ پانی لیں، دھنیے کو کاٹ کر پانی میں مکس کریں اور پھر اسے پندرہ منٹ تک اُبالیں، اس کے بعد چھان کر پورا دن اس پانی کو بار بار پی لیں، اس چائے میں ورم دور کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ پیشاب کی نالی میں انفیکشن کو دور کرنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

• لیموں کا عرق

لیموں کا عرق روزانہ پینا نہ صرف ہر قسم کے انفیکشن کو ختم کرتا ہے بلکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے مضر اجزاء کا بھی خاتمہ کر دیتے ہیں، پیشاب کی نالی میں سوزش کی صورت میں آدھا کپ لیموں کا عرق اور ایک کپ گرم پانی کا لیں اور ان کو مکس کرکے صبح نہار منہ پی لیں اس سے وزن بھی کم ہوگا کیونکہ یہ جسم کی اضافی چربی کو گھلاتا ہے۔

Peshab Ki Nali Main Infection Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Peshab Ki Nali Main Infection Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Peshab Ki Nali Main Infection Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14598 Views   |   22 Dec 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

ہچکچانا چھوڑیں ! پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہے تو یہ نسخے آزمائیں اور اس تکلیف دہ مرض سے نجات پائیں

ہچکچانا چھوڑیں ! پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہے تو یہ نسخے آزمائیں اور اس تکلیف دہ مرض سے نجات پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہچکچانا چھوڑیں ! پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہے تو یہ نسخے آزمائیں اور اس تکلیف دہ مرض سے نجات پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔