علیزے کے بعد دوبارہ لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں۔۔ 2 بچوں کے باپ فیروز خان نے پہلی طلاق کے بعد دوسری شادی کے متعلق کیا بتایا؟

علیزے سلطان پر تشدد کے الزامات اور طلاق کے بعد اداکار فیروز خان کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران وہ مذہب کی طرف راغب نظر آئے اور کچھ عرصہ کسی نئے پراجیکٹ کا حصہ بھی نہ بن سکے

اداکار فیروز خان آئے دن خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے لوگوں کو ان کی پروفیشنل زندگی سے زیادہ ذاتی زندگی سے دلچسپی ہے۔ خاص طور پر علیزے سلطان سے طلاق کے بعد فیروز خان کو دوبارہ شادی کے مشورے کئی دن سے دیے جارہے تھے جن پر اداکار نے بالآخر خاموشی توڑ دی ہے اور انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔

ایک صارف نے فیروز کو کمنٹ کیا کہ “کیا آپ اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں؟ آپ کو ایک اور عورت سے شادی کرلینی چاہیے۔ میں 24 برس کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں“ جس کے جواب میں فیروز نے کہا کہ آپ نے وہی کیا جو آپ سے کہا گیا تھا۔ بہت خوب۔

جبکہ ایک سوال کے جواب میں فیروز نے کہا کہ وہ آج کل لڑکی دیکھ رہے ہیں۔ ایک مداح نے فیروز کو زندگی میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا تو فیروز نے جواب دیا “سفر بہت پہلے شروع ہوا تھا، مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ہے، دیکھتے ہیں میں آگے کیا کرتا ہوں“ اس کے علاوہ جنگ نیوز نے دعوے کے مطابق فیروز خان اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ وہ حقیقتاً دوسری شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہیں اور وہ ایک دو نہیں بلکہ اس سے زائد شادیوں کے حق میں ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز اور علیزے کی شادی 2018 میں ہوئی تھی جبکہ ان دونوں کے دو بچے بھی ہیں البتہ 2022 میں فیروز اور علیزے کی طلاق ہوگئی تھی۔

Feroz Khan Second Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Feroz Khan Second Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Feroz Khan Second Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   6872 Views   |   08 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

علیزے کے بعد دوبارہ لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں۔۔ 2 بچوں کے باپ فیروز خان نے پہلی طلاق کے بعد دوسری شادی کے متعلق کیا بتایا؟

علیزے کے بعد دوبارہ لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں۔۔ 2 بچوں کے باپ فیروز خان نے پہلی طلاق کے بعد دوسری شادی کے متعلق کیا بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ علیزے کے بعد دوبارہ لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں۔۔ 2 بچوں کے باپ فیروز خان نے پہلی طلاق کے بعد دوسری شادی کے متعلق کیا بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔