پودینے کا تیل بالوں کے لیے فائدہ مند کیوں ہے؟ جانیں

پودینہ ایسی چیز ہے جو ہر گھر میں عام استعمال ہوتی ہے، آپ کھانے میں ڈالیں، سلاد کا حصہ بنائیں یا چٹنی کی شکل میں استعمال کریں، اسے ہر ایک ہی گھر میں رکھنا پسند کرتا ہے۔
اس کے متعدد فوائد بھی ہیں جیسے نظام ہاضمہ کے امراض سے بچاؤ کے لیے اسے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں موجود مینتھول درحقیقت اسے خاص بناتا ہے
تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ پودینے کے تیل سے بھی آپ کیا فائدے حاصل کرسکتے ہیں؟
یہ تیل آئرن، میگنیشم، منرلز، کیلشیئم، وٹامن اے اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ بالوں کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔

بالوں کی نشوونما تیز کرے
اگر تو آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں اور یہ مسئلہ پریشان کررہا ہے تو پودینے کے تیل کو بالوں پر ضرور آزمائیں۔ یہ تیل بہت آسانی سے سر میں جذب ہوجاتا ہے اور بالوں کے غدود کو متحرک کرتا ہے، اسی طرح یہ تیل سر پر دوران خون بڑھاتا ہے جس سے بالوں کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے۔

خشک سر کے مسائل حل کرے
اگر خشک سر آپ کو تنگ کرتا ہے خصوصاً رات کو سوتے وقت، پودینے کا تیل اس کا بہترین حل ہے۔ اس کی نمی کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے اگر اسے استعمال کرنا معمول بنالیا جائے تو خشک سر کی نمی بحال ہوجاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے پودینے کے تیل کو بادام کے تیل میں ملائیں اور پھر سر پر مل لیں۔ اس کے بعد سر کو آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر دھولیں۔

جڑیں مضبوط کرے
پودینے کے تیل میں ایسے اجزاءہوتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کے گرنے کی روک تھام کرتے ہیں۔ اسے بس سر پر لگائیں یا ناریل کے تیل میں مکس کرکے استعمال کریں۔

جوؤں سے نجات
پودینے کے تیل میں موجود مینتھول بالوں کو نئی زندگی تو دیتا ہے مگر اس کی تیز مہک سر میں موجود جوؤں کا مکمل خاتمہ کردیتی ہے۔ جوؤں سے نجات کے لیے رات کو سونے سے قبل اس تیل کو لگائیں اور اگلی صبح دھولیں۔ یہ بتدریج جوؤں کا مسئلہ حل کردے گی۔

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5355 Views   |   10 Oct 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پودینے کا تیل بالوں کے لیے فائدہ مند کیوں ہے؟ جانیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پودینے کا تیل بالوں کے لیے فائدہ مند کیوں ہے؟ جانیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.