مہنگائی کے اس دور میں گوشت کھانا آسان نہیں ۔۔ گوشت کے بغیر پروٹین کی کمی دور کرنے کے لئے کون سی خوراک لینا چاہیے؟

صحت مند زندگی کسی پسند نہیں ہوگی، بیماریوں سے پاک صحت و تندرستی سے بھرپور زندگی گزارنا ہرانسان کا خواب ہوتا ہے۔ لیکن اس وقت مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ اچھی خوراک کا حصول بھی خواب بن کر رہ گیا ہے۔ اپنی صحت کے لئے انسان کو متوازن غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔ انسانی صحت کے لئے پروٹین، فیٹس، کاربو ہائیڈریٹ، منرلز، وٹامنز سب چیزیں لینا ضروری ہیں ، لیکن اگر آپ بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو پروٹین کا استعمال لازمی بنائیں۔
ہمارے جسم کو پروٹین کی بہت ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ہمیں ایسی غذاؤں کے بارے میں آگاہ ہونا چاہیے جو اس غذائیت سے بھرپور ہوں۔ پروٹین ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے اور اس کی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ روزمرہ کی سرگرمیاں درست طریقے سے چلیں تو ہمیں ایسی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں جن میں پروٹین کی کمی نہ ہو۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سی غذائیں آپ کو وافر مقدار میں پروٹین فراہم کریں گی۔

انڈے:

انڈے کھانے سے آپ کو کافی مقدار میں پروٹین ملتی ہے۔ یہ پروٹین کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں وٹامنز اور قدرتی چکنائیاں بھی پائی جاتی ہیں جو جسم کے لیے بہت ضروری ہیں۔ میگنیشیم، زنک ، آئرن اور پروٹین جیسے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، اس لیے ناشتے میں انڈے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ تاکہ آپ کو ایک صحت مند کھانے سے دن کی ابتداء کرنے میں مدد ملے۔

سویا بین:

سویابین میں انڈے، دودھ اور گوشت سے زیادہ پروٹین ہوتی ہے۔ یہ وٹامن بی کمپلیکس، وٹامن ای، معدنیات اور امینو ایسڈ سے بھرپور ہے۔ اس کی وجہ سے یہ بہت سی بیماریوں کے علاج میں بہت موثر ہے۔ ایسے میں جو لوگ سبزی خور ہیں ان کے لیے سویا بین پروٹین کی ضرورت کو کافی حد تک پورا کرتا ہے۔ 100 گرام سویابین میں تقریباً 36.9 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ اس لیے اسے باقاعدگی سے کھانا پروٹین کی کمی کو پورا کر سکتا ہے۔

دالیں:

مسور کی دال کے استعمال سے ہمیں وافر مقدار میں پروٹین حاصل ہوتی ہے۔ دال ہماری روزمرہ کی خوراک کا ایک اہم ترین حصہ ہے، اسے چاول اور روٹی دونوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ یہ ہماری روزانہ پروٹین کی ضرورت کو کافی حد تک پورا کرتا ہے۔

دودھ:

دودھ میں کئی قسم کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ یہ پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے۔ دودھ کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ 100 گرام دودھ میں تقریباً 3.6 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ اس لیے آپ کو روزانہ ایک گلاس دودھ ضرور پینا چاہیے۔

گوشت:

چکن اور گوشت دونوں پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ نان ویج کھانے والوں کے لیے ان غذائی اجزاء کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ گوشت زیادہ چکنائی والا نہیں ہونا چاہیے ورنہ ہائی کولیسٹرول کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

Protien Ki Kami Door Karne Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Protien Ki Kami Door Karne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Protien Ki Kami Door Karne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2229 Views   |   25 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

مہنگائی کے اس دور میں گوشت کھانا آسان نہیں ۔۔ گوشت کے بغیر پروٹین کی کمی دور کرنے کے لئے کون سی خوراک لینا چاہیے؟

مہنگائی کے اس دور میں گوشت کھانا آسان نہیں ۔۔ گوشت کے بغیر پروٹین کی کمی دور کرنے کے لئے کون سی خوراک لینا چاہیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں گوشت کھانا آسان نہیں ۔۔ گوشت کے بغیر پروٹین کی کمی دور کرنے کے لئے کون سی خوراک لینا چاہیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔