سردیوں میں عموماً اپنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ کب آپ کو ٹھنڈ لگ جائے اور نزلہ زکام، بخار، کھانسی ہوجائے اس کا اندازہ کسی کو نہیں ہو پاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ موزے ، جوتے، جیکٹس وغیرہ سب ہی پہننے کے باوجود سردی کے اثرات سے بچ نہیں پاتے ہیں۔ اب اس سردی میں چونکہ کورونا کا بھی خطرہ ہے اور موسم نے انگڑائی بھی اس طرح لی ہے کہ سردیوں کے شروع میں ہی وائرل بخار اور بیماریاں بڑھ گئی ہیں ایسے میں چند گھریلو ٹپس کی مدد سے آپ کو بھرپور فائدہ ہوسکتا ہے اور خصوصاً وہ لوگ جو ابھی سے ہی بیمار پڑ گئے ہیں وہ تو ضرور ان ٹپس کو استعمال کریں۔
گھریلو ٹپس:
• ادرک:
ادرک اینٹی بائیوٹک اور اینٹی الیرجک ہے جو سردی کے اثرات سے بچانے میں ہماری بڑی مدد کرتی ہے ۔ اس میں جینجیرول نامی کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو جسم کو گرم رکھنے اور سردی لگنے سے بچاتے ہیں۔ اس لئے کھانوں میں اس کا استعمال رکھیں اس کی نہارمنہ چائے بھی بہت فائدہ دیتی ہے۔
• لہسن:
لہسن میں ایلیسن انزائمز پائے جاتے ہیں جو سردی، زکام، نزلہ، بخار اور کھانسی کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔ لہسن کے ایک جوے کو رات میں تکیے کے نیچے رکھ کر سونا بھی ٹھنڈ سے بچنے کا ایک گھریلو نسخہ ہے۔
• نمک کا پانی:
مائیو کلینک آف ہیلتھ کے مطابق: '' نمک میں سوڈئیم کلورائیڈ اور پانی میں شامل ہائیڈروجن کو جب ایک ساتھ گرم کیا جاتا ہے تو ان کا درجہ حرارت 90 ڈگری سے بڑھ جاتا ہے اور سردی کے موسم میں نمک کے پانی کے غرارے اور اس کی بھاپ لینے سے اطراف کے درجہ حرارت کی وجہ سے جسم کو پڑنے والے نقصانات سے بچایا جاسکتا ہے۔''
• لیموں کی چائے:
سردیوں میں مختلف قسم کے گرم مشروبات اور چائے کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے اور ایسے میں آپ لیموں کی چائے کو رات سونے سے قبل پی سکتے ہیں۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے اور جسم کو طاقت دینے میں بھی مدد کرتی ہے اور خون کی گردش کو بھی برقرار رکھتی ہے جس کی وجہ سے نہ ناخن نیلے پڑنے کی شکایت ہوتی ہے اور نہ جسم کے اکڑنے کی کیونکہ لیموں میں وٹامن سی اور سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے ۔
• مرغی کا سوپ:
مرغی کے گوشت میں سوڈئیم، پوٹاشئیم، کلورین، کاربوہائیڈریٹ اور کوبالامن جیسے معدنیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو کہ ہمیں ٹھنڈے موسم میں مختلف وائرل بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔