گردے کی پتھری کی اقسام اور اس سے نجات کے چند مفید طریقے

گردہ انسانی جسم کا ایک اہم حصہ ہے ۔ یہ جسم میں سے زہریلے مادوں کے اخراج کا اہم ذریعہ ہے اس میں ہونے والی کوئی بھی خرابی جسم کے باقی حصوں کو بھی متاثر کرنے کا سبب بن سکتی ہے ۔ گردوں میں پتھری کی موجودگی اس کی کارکردگی کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہے-
گردے کا پتھر کیا ہوتا ہے گردے کے پتھر وہ ٹھوس مادے ہوتے ہیں جو گردے ،پیشاب کی تھیلی یا بلیڈر ، یوریٹر یا پیشاب کی نالی اور گردے میں موجود ہو سکتے ہیں ۔ یہ مختلف اقسام کی ہو سکتی ہیں اور ان کی اقسام کا فیصلہ ان مادوں پر ہوتا ہے جن پر یہ مشتمل ہوتی ہیں-

گردے کی پتھری کی اقسام

1: کیلشیم

یہ پتھری کی سب سے عام قسم ہے ۔یہ پتھری آلو کے چپس ، چاکلیٹ ، مونگ پھلی اور ساگ وغیرہ کے زیادہ استعمال کے سبب ہوتی ہے اس پتھری کو روکنے کے لیٰ جسم میں کیلشیم کی مقدار کا تناسب نارمل رینج میں رکھنا ضروری ہوتا ہے-

2:یورک ایسڈ

پتھری کی یہ قسم عورتوں کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ ہوتی ہے اس کا بنیادی سبب پیشاب میں تیزابیت کی زیادتی ہوتا ہے ۔ یہ پتھری جانوروں کے گوشت میں پائی جانے والی ایک چکنائی کے سبب ہوتی ہے اس پتھری کو پانی کے استعمال اور یورک ایسڈ کی رینچ کو کم رکھ کر بننے سے روکا جا سکتا ہے-

3: اسٹروائیٹ

پتھری کی یہ قسم خواتین میں ہوتی ہے یہ پتھری ان خواتین میں ہوتی ہے جن کو پیشاب کے راستے کے انفیکشن کی تکلیف ہو- یہ پتھری سائز میں اتنی بڑی ہو سکتی ہے جس کے سبب پیشاب میں رکاوٹ ڈال کر شدید ترین درد کا باعث بھی بن سکتی ہے- اس پتھری کے علاج کے لیے انفیکشن کا علاج بہت ضروری ہے جس کے علاج کی صورت میں اس پتھری کا خاتمہ ہو سکتا ہے-

گردے کی پتھری کا علاج

گردے کی پتھری کے علاج کا دارومدار اس کی قسم اور اس کے سائز پر ہوتا ہے- ہر پتھری کا علاج آپریشن نہیں ہوتا ہے بلکہ اکثر پتھریاں ادویات کے استعمال اور زیادہ پانی کے استعمال ہی سے ٹوٹ کر نکل جاتی ہیں- ادویات کے ساتھ ساتھ کچھ مزید طریقہ علاج بھی گردے کی پتھری کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں-

لیتھوٹرپسی

اس طریقے میں شعاعوں کے ذریعے بڑے پتھر کو شعاعوں کے ذریعے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ دیا جاتا ہے اور یہ چھوٹے ٹکڑے پیشاب کے ساتھ خارج ہو جاتے ہیں-

ٹنل سرجری

ادویات اور لیتھوٹرپسی میں ناکامی کے بعد پتھری کے بڑے ہونے کی صورت میں سرجن کمر کے پچھلے حصے میں چھوٹا سا چیرہ ڈال کر یہ سرجری کرتے ہیں- یہ سرجری اسی صورت میں کی جاتی ہے جب کہ پتھر گردے کو خراب کرنے کا باعث بن رہا ہو اور پتھر کا سائز بہت بڑا ہو -

یوریٹرواسکوپی

اس طریقہ کار کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جبکہ پتھر خارج ہونے کے دوران پیشاب کی نالی میں پھنس جائے اور شدید تکلیف کا باعث بن رہا ہو- اس میں ایک کیمرے والی ٹیوب پیشاب کی نالی کے راستے داخل کی جاتی ہے تو اس سے اس پتھری کو کھینچا جاتا ہے جس سے پتھری جسم سے خارج ہو جاتی ہے-

Gurday Ki Pathri Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurday Ki Pathri Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurday Ki Pathri Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5580 Views   |   30 Mar 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

گردے کی پتھری کی اقسام اور اس سے نجات کے چند مفید طریقے

گردے کی پتھری کی اقسام اور اس سے نجات کے چند مفید طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردے کی پتھری کی اقسام اور اس سے نجات کے چند مفید طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔