ناجائز رشتے کو اچھا جبکہ نکاح کو برا سمجھتے ہیں ۔۔ فیصل قریشی کم عمری میں شادی، طلاق اور معاشرے میں پھیلی منافقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے

فیصل قریشی ایک شاندار پاکستانی اداکار اور میزبان ہیں جو آج تک لامحدود ہٹ پروجیکٹس کا حصہ رہے ہیں۔ شائقین ان کی بہترین اداکاری کو سراہتے ہیں اور لاکھوں مداحوں ان سے پیار کرتے ہیں۔

حال ہی میں، فیصل نے ایف ایچ ایم کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کم عمری میں شادی، طلاق اور ازدواجی عصمت دری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کم عمری میں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ، "ہاں! میری شادی کم عمری میں ہوئی، شادی کے وقت میں اٹھارہ سال کا تھا۔ وہ میرا بچپن ہی تھا، اور ہم زندگی میں ایسے ہی سیکھتے ہیں، یہ میری طرف سے محبت کی شادی تھی۔"

فیصل قریشی نے اُن لوگوں کی منافقت کے بارے میں بھی بات کی جو طلاق یافتہ لوگوں سے نفرت کرتے ہیں لیکن دھوکے بازوں کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، "اگر آپ طلاق یافتہ ہیں تو لوگ آپ پر تنقید کریں گے لیکن اگر آپ ایک سے زیادہ خواتین کو ڈیٹ کر رہے ہیں تو وہ آپ کی تعریف کریں گے، ڈیٹنگ کو اچھا دکھاتے ہیں اور شادی کرنا جرم لگتا ہے۔ مثال کے طور پر ماہرہ خان کی شادی ہی دیکھ لیں ان کے بارے میں بھی خوب باتیں کی گئیں۔ فیصل نے کہا کہ ڈیٹنگ لوگوں کے لیے اچھی چیز ہے جبکہ حلال ان کے لیے برا ہے۔"

انہوں نے پاکستانی معاشرے میں ازدواجی عصمت دری کے تصور کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ، "ہمارے معاشرے میں لوگ خواتین کی رضامندی کی بات نہیں کرتے، ویسے وہ اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہیں کہ بیوی کے لیے شوہر کی تابعداری کرنا لازم ہے۔ لیکن مردوں کو کبھی یہ ہدایت نہیں کی جاتی کہ انہیں بیویوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے۔ پاکستان میں ان پڑھ، اناڑی اور شرابی لوگ اپنی بیویوں پر حقوق رکھنے کی بات کرتے ہیں، جبکہ کسی بھی رشتے میں مرد اور عورت دونوں کی عزت ہونی چاہیے۔

Faysal Quraishi Talks About Early Marriage Divorce And Double Standard

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Faysal Quraishi Talks About Early Marriage Divorce And Double Standard and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Faysal Quraishi Talks About Early Marriage Divorce And Double Standard to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1265 Views   |   02 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

ناجائز رشتے کو اچھا جبکہ نکاح کو برا سمجھتے ہیں ۔۔ فیصل قریشی کم عمری میں شادی، طلاق اور معاشرے میں پھیلی منافقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے

ناجائز رشتے کو اچھا جبکہ نکاح کو برا سمجھتے ہیں ۔۔ فیصل قریشی کم عمری میں شادی، طلاق اور معاشرے میں پھیلی منافقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناجائز رشتے کو اچھا جبکہ نکاح کو برا سمجھتے ہیں ۔۔ فیصل قریشی کم عمری میں شادی، طلاق اور معاشرے میں پھیلی منافقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔